مخصوص علاقوں کے زیرآب آنے اوربالائی مقامات پرپسیا ں گرآنے کااندیشہ
2014جیسی سیلابی صورتحال کاخطرہ نہیں
2اور3جولائی کی درمیانی شب ٹنل کے آرپار موسلاداربارشوں کاامکان:سونم لوٹس
سری نگر:٢٩،جون:کے این این/ موسمیاتی تغیروتبدل سے متعلق پیشگوئی کرنے والے ماہرموسمیات سونم لوٹس کواسبات کایقین ہے کہ امسال کشمیروادی میں ستمبر 2014جیسی سیلابی صورتحال پیداہونے کاخطرہ نہیں ہے ۔خبررساں ایجنسی ’کے این این‘ کیساتھ فون پربات کرتے ہوئے بھارتی محکمہ موسمیات کے علاقائی ڈائریکٹرسونم لوٹس کاکہناتھاکہ 27جون سے کشمیروادی کے سبھی میدانی اوربالائی علاقوں میں بارشیں ہورہی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کہیں کم اورکہیں زیادہ بارش ہوئی ہے۔سونم لوٹس نے بتایاکہ بارشوں کاسلسلہ جاری رہنے کے پیش نظردریائوں اورندی نالوں میں پانی کی سطح بڑھ گئی ہے ،اورکچھ نزدیکی علاقے زیرآب آسکتے ہیں لیکن سال2014جیسی سیلابی صورتحال کافی الوقت خطرہ نظرنہیں آتا۔انہوں نے کہاکہ کل رات سے بارشوں کاسلسلہ متواترطورپرجاری ہے ،اوریہ سلسلہ جمعہ اورسنیچرکی درمیانی رات تک جاری رہ سکتاہے ۔بھارتی محکمہ موسمیات کے علاقائی ڈائریکٹرسونم لوٹس نے کہاکہ کشمیروادی کی طرح ہی وادی چناب میں بھی موسمی صورتحال خراب ے اوروہاں بھی بارشوں کاسلسلہ جاری ہے۔انہوں نے بتایاکہ کشمیروادی اوروادی چناب میں جمعہ کودن کے12بجے تک 7ملی میٹرسے80ملی میٹرتک بارش ہوئی جبکہ امرناتھ گھپاکے راستے اوربالہ تل میں 15سے20ملی میٹرتک بارش ریکارڈکی گئی ،اسلئے یاتریوں کواحتیاط برتناچاہئے۔سونم لوٹس نے ایک سوال کے جواب میں بتایاکہ انہوں نے صوبائی انتظامیہ کوکوئی وارننگ نہیں بھیجی ہے بلکہ انتظامیہ کومعمول کی موسمی صورتحال کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی ہے۔ بھارتی محکمہ موسمیات کے علاقائی ڈائریکٹرنے بتایاکہ ہم صورتحال پرکڑی ظررکھے ہوئے ہیں ،اوراگرکوئی خطرے کی بات ہوگی توانتظامیہ کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کوبھی قبل ازوقت جانکاری فراہم کی جائیگی ۔تاہم انہوں نے ساتھ ہی یہ واضح کردیاکہ موجودہ موسمی صورتحال کے چلتے کشمیروادی میں ستمبر2014جیسی سیلابی صورتحال کافی الوقت کوئی خطرہ نہیں ۔سونم لوٹس کاکہناتھاکہ متواتربارشوں ے نتیجے میں دریائوں اورندی نالوں کے نزدیک کچھ مخصوص علاقے اوربستیاں زیرآب آسکتی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ شہروقصبہ جات کے کچھ بازاروں اورسڑکوں پربھی بارشوں کاپانی جمع ہوسکتاہے ۔سونم لوٹس نے ریاست جموں وکشمیرمیں جاری بارشوں کومغربی ہوائوں اورمون سون کیساتھ جوڑتے ہوئے کہاکہ اس موسم میں یہاں کچھ دنوں تک بارشیں ہوتی ہیں ،اسلئے گبھرانے کی ضرورت نہیں ہے۔محکمہ موسمیات کے علاقائی ڈائریکٹرنے بتایاکہ سنیچرسے موسمی صورتحال میں بہتری واقعہ ہوگی اوراتوارکوبھی مجموعی طورپرموسمی صورتحال کنٹرول میں رہے گی ۔تاہم ماہرموسمیات سونم لوٹس نے یہ امکان ظاہرکیاکہ 2اور3جولائی کی درمیانی رات کشمیروادی اوروادی چناب میں موسلاداربارشیں ہوسکتی ہیں ۔ایک اورسوال کاجواب دیتے ہوئے انہوں نے خبردارکیاکہ بارشیں ہونے کے بعدبالائی علاقوں کیساتھ ساتھ سری نگرجموں شاہراہ ،سری نگرلیہہ شاہراہ اورمغل روڑپرپسیاں گر اورنزدیکی پہاڑوں سے چٹانیں گرآنے کے واقعات پیش آسکتے ہیں ،اسلئے لوگوں کوآواجاہی اورنقل وحرکت میں احتیاط برتنی چاہئے۔
Comments are closed.