درندوں کو مہذب معاشرے میں رہنے کا حق نہیں : چوہان

درندوں کو مہذب معاشرے میں رہنے کا حق نہیں : چوہان

بھوپال، 29 جون : مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج کہا کہ مندسور ضلع میں معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کے ملزم کو جلد سے جلد سخت سزا ملے، اس کے لئے حکومت ہر ممکن کوشش کرے گی۔
مسٹر چوہان نے اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں کو بتایا کہ سات سال کی بچی کے ساتھ ہونے والی درندگی انتہائی افسوسناک ہے۔ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے. پولیس نے اس کے خلاف ثبوت بھی اکٹھا کر چکی ہے۔ اب حکومت کوشش کرے گی کہ معاملہ عدالت میں جلد پہنچے اور وہاں سماعت بھی جلدی ہو۔
مسٹر چوہان نے مزید کہا کہ اس طرح کے درندوں کو مہذب معاشرے میں رہنے کا حق نہیں ہے اور ایسے لوگوں کو پھانسی سے کم سزا نہیں ہونی چاہئے۔ انتظامیہ ملزم کے خلاف سخت سے سخت سزا دلانے کے لئے پوری کوشش کرے گی۔
وزیر اعلی نے متاثرہ بچی کے تناظر میں کہا کہ وہ مدھیہ پردیش کی بیٹی ہے اور وہ خود اس کی صحت پر مسلسل نگرانی رکھے ہوئے ہیں۔ حکومت کوشش کر رہی ہے کہ وہ مکمل طور صحت مند ہو جائے. اندور کے اسپتال میں داخل بیٹی کی صحت کی وہ خود ہی مسلسل معلومات لے رہے ہیں۔ حکومت متاثرہ خاندان کے ساتھ ہے۔
یو این آئی،

Comments are closed.