کپواڑہ کے ترہگام میں مسلح تصادم، ایک جنگجو جاں بحق

سری نگر، 29 جون : شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ کے ترہگام میں جمعہ کی علی الصبح جنگجوؤں اور سیکورٹی فورسز کے مابین ہونے والے ایک مختصر مسلح تصادم میں ایک جنگجو جاں بحق ہو گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کپوارہ کے ترہگام علاقہ میں جمعہ کی علی الصبح جنگجوؤں کی طرف سے سیکورٹی فورسز کی ایک گشتی پارٹی پر فائرنگ کی گئی۔ انہوں نے بتایا ’فورسز کی جوابی فائرنگ میں ایک جنگجو جاں بحق ہو گیا‘۔ بھارتی فوج کی چنار کور نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاونٹ پر ایک جنگجوکے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔
چنار کور نے ایک ٹویٹ میں کہا ’آپریشن ترہگام (ضلع کپواڑہ)۔ کپواڑہ کے ترہگام میں جمعہ کی علی الصبح قریب ساڑھے پانچ بجے ہوئے مسلح تصادم میں ایک جنگجو کو جاں بحق کیا گیا۔ آپریشن ختم ہوگیا ہے‘۔
یو این آئی .

Comments are closed.