امیگریشن معاملہ پر احتجاج کررہے 600 مظاہرین اور ایم پی گرفتار
امیگریشن معاملہ پر احتجاج کررہے 600 مظاہرین اور ایم پی گرفتار
واشنگٹن، 29 جون : غیر قانونی امیگریشن پر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی ‘زیرو ٹولرینس’ کی پالیسی کے خلاف جمعرات کو یہاں واقع سینیٹ کے دفتر پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے تقریبا 600 مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔
مظاہرین میں زیادہ تر خواتین شامل تھیں جو سفید کپڑے پہنے ہوئے تھیں۔ مظاہرین ہارٹ سینیٹ دفتر کی عمارت کے سنگ مرمر کے فرش پر خود کوکمبل میں لپیٹ کر بیٹھے ہوئے تھے۔ امریکی امیگریشن حکام کی طرف سے ان کے خاندانوں سے الگ مہاجر بچوں کو بھی ایسے ہی کمبل دئیے گئے تھے۔
مظاہرین ‘زور سے کہو‘، ’واضح کہو‘، ’تارکین وطن کا استقبال ہے‘ جیسے نعرے لگا رہے تھے۔ عمارت کے اوپر سے بڑی تعداد میں سینیٹ کے ملازمین ان کے مظاہرہ کا نظارہ کر رہے تھے۔
اس کے بعد کیپٹل پولیس نے مظاہرین کو خبردار کیا کہ اگر انہوں نے عمارت کو خالی نہیں کیا تو انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔
اس کے فورا ًبعد، چھوٹے گروپوں میں مظاہرین کو دیوار کے ساتھ کھڑا کیا گیا اور پولیس نے ان کے کملبوں اور دوسرے سامانوں پر قبضہ کر لیا۔
جاری،رائٹر.
Comments are closed.