حاجن میں فورسزکے شبانہ چھاپے

2مزاحمتی کارکن اور2نوجوان گرفتار

حاجن:۲۸،جون:کے این این/ جنگجوئیانہ سرگرمیوں کے اعتبارسے حساس علاقہ حاجن میں پکڑدھکڑکانیاسلسلہ شروع کرتے ہوئے پولیس اورفورسزکے مشترکہ دستوں نے بدھ اورجمعرات کی درمیانی شب الگ الگ چھاپوں کے دوران چارافرادکوگرفتارکرلیاجن میں حریت کانفرنس(گ)سے وابستہ2کارکن بھی شامل ہیں ۔کے این این کے مطابق پولیس اورسی آرپی ایف اہلکاروں کے مشترکہ دستوں نے دوران شب حاجن قصبہ کے سیدمحلہ سمیت کئی بستیوں میں چھاپے ڈالے ۔معلوم ہواکہ ان چھاپوں کے دوران حریت(گ) کی دواکائیوں تحریک حریت اورمسلم لیگ سے وابستہ دوکارکنوں عبدالاحدپرے اورغلام حسن شاہ کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔عبدالاحدپرے کے اہل خانہ نے بتایاکہ رات کے تقریباًاڑھائی بجے پولیس وفورسزاہلکاروں نے چھاپہ ڈالا،اوروہ گھرمیں موجودعبدالاحدپرے کوگرفتارکرکے لے گئے ۔انہوں نے کہاکہ عبدالاحد پرے کولگ بھگ تین برس بعدکچھ ماہ قبل ہی رہاکیاگیاتھالیکن موصوف کوپھرگرفتارکیاگیا۔بتایاجاتاہے کہ شبانہ چھاپوں کے دوران مزاحمتی کارکنوں عبدالاحدپرے اورغلام حسن شاہ کے علاوہ 2مقامی نوجوانوں خورشیداحمدحجام اورمظفرآبادلون کوبھی گرفتارکیاگیا۔

Comments are closed.