روس کو عالمی بات چیت کا حصہ ہونا چاہئے: ٹرمپ
روس کو عالمی بات چیت کا حصہ ہونا چاہئے: ٹرمپ
واشنگٹن، 28 جون : امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا خیال ہے کہ روس کو عالمی خارجہ پالیسی کے مسائل کو متاثر کرنے والی بات چیت کا حصہ ہونا چاہئے۔
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپيو نے بدھ کو سینیٹ کمیٹی کے سامنے مسٹر ٹرمپ کے ارادے کا انکشاف کیا۔ مسٹر ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی اگلے ماہ ملاقات ہونے کا امکان ہے۔
مسٹر پومپیو نے کہا کہ مسٹر ٹرمپ مسٹر پوٹن کے ساتھ کسی بھی ملاقات کے دوران اس با ت پر زور دیں گے کہ امریکی انتخابات میں روسی ثالثی پوري طرح ناقابل قبول ہے۔
یہ پوچھے جانے پر کہ کیا روس کو صنعتی ممالک کے جی- 7 گروپ کا حصہ ہونا چاہئے، مسٹر پومپیو نے کہا’’صدر اچھی طرح سے سمجھتے ہیں کہ روس کو ان اہم جغرافیائی حکمت عملی سے متعلق بات چیت کا حصہ ہونا لازمی ہے اور اس کی ایک طویل تاریخ ہے‘‘۔
رائٹر،
Comments are closed.