گونڈا میں ٹریکٹر شورم میں لگی آگ، لاکھوں کا نقصان

گونڈا میں ٹریکٹر شورم میں لگی آگ، لاکھوں کا نقصان

گونڈا،28 جون : اترپردیش کے گونڈا نگر کوتوالی علاقے میں واقع ٹریکٹر شوروم میں لگی شدید آگ سے چار ٹریکٹر جل گئے جبکہ دیگر پانچ ٹریکٹر محفوظ بچ گئے۔
مہاراج پولیس چوکی کے انچارج مہندر یادونے جمعرات کوبتایا کہ نگر کوتوالی علاقے میں سرکولر روڈ پر واقع سوراج ٹریکٹر کے بند شوروم میں اچانک آگ لگ گئی جس سے چارنئے ٹریکٹروں کے پہیے اور وہاں رکھا دیگرسامان جل کر خاکسترہوگیا۔
اطلاعات کی بنیاد پر فائربریگیڈ نے وقت پر پہنچ کر آگ کو بجھا دیا اور وہاں کھڑے پانچ ٹریکٹر جلنے سے بچ گئے۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔فائربریگیڈ کے افسران آگ سے ہوئے نقصان کا جائزہ لے رہے ہیں ۔شوروم کے مالک ڈاکٹر لیئق علی نے اس سلسلے رپورٹ درج کرا دی ہے۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
یو این آئی۔

Comments are closed.