ریاست جموں وکشمیر میں اس سال 41 KGBVرہایشی سکول ، 311 KGسکولزاور 158 CALسینٹرس کئے جائیں گے قائم 

محکمہ تعلیم کے بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کئے جانے کے سلسلے میں منعقدہ کئی میٹنگس کے دوران سیکریٹری تعلیم فاروق احمد شاہ نے دی جانکاری

کہا ریاست میں اس سال22 ماڈل سکولوں کے قیام کا کام بھی ہاتھ میں لیا گیا ہے ؛بنیادی ڈھانچے کو مستحکم بنانے کو دی جارہی ہے ترجیح

سرینگر27جون 2018: ریاست جموں وکشمیر میں اس سال بنیادی ڈھانچے کو مستحکم بنانے کے اقدامات کے طوردس کروڑ روپے کی لاگت سے 41 KGBVرہایشی سکولوں کی تعمیر کا کام مکمل کیا جائے گاجبکہ 311 kindergartenسکولوں کو قائم کئے جانے کا کام بھی رواں سال میں ہی مکمل ہوگااس کے علاوہ ریاست میں 158 CALسینٹرس کا قیام عمل میں لایا جائے گا جن کی وساطت سے طالب علموں کو سمارٹ کلاس رومز کی سہولت دستیاب ہوگی۔ ان باتوں کا اظہار سیکریٹری سکولی تعلیم فاروق احمد شاہ نے آج سِول سیکریٹریٹ سرینگر میں محکمہ تعلیم کے بنیادی ڈھانچے کو مستحکم بنائے جانے کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے سلسلے میں منعقدہ کئی میٹنگوں کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا ریاست میں اِس سال 22 ماڈل سکولوں کی تعمیر کا کام بھی در دست لیا گیا ہے جن کی بدولت طالب علموں کو موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق تعلیم و تربیت سے متعلق مختلف جدید سہولیات بہم ہونگیں۔ سیکریٹری تعلیم نے کہا کہ ریاست میں اس سال 41 KGBVsکے قیام سے طالب علموں کو تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ رہایشی سہولیات بھی فراہم ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم ایک اور اقدام کے تحت ریاست میں اس سال سٹیٹ پلان اور ایس ایس اے کے تحت 311ماڈل KGsکا قیام عمل میں لا رہا ہے، جس کی بدولت نونہال بچوں کوتعلیم و تربیت فراہم ہونے کے ساتھ ساتھ اُن کی دلچسپی میں اضافہ ہوگا۔ سیکریٹری موصوف نے آج مختلف میٹنگوں کے دوران ریاست کے تعلیمی سیکٹر میں جاری مختلف تعمیراتی کاموں اور عملائی جا رہی سکیموں کا محکمے کے متعلقہ افسران کے ساتھ جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران اور تعمیراتی کاموں کی عمل آوری سے وابستہ ایجنسیوں پر زور دیا کہ وہ 2018-19 Capex بجٹ کے تحت دردست لئے گئے کاموں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کریں ۔ میٹنگ میں ناظم تعلیم کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو، ناظم تعلیم جموں راکیش کمار سرنگل، ڈائریکٹر پلاننگ سکول ایجوکیشن جاوید احمد متو، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ محمد یوسف، جموں اور کشمیر کے ایگزیکیوٹیو انجینیرس راماکانت شرما، اتّان جی، ہاشم الدین ، پیرزادہ آفاق اور فیلڈ آفیسر ایس ایس اے مشتاق احمدشاہ بھی موجود تھے۔
سول سیکریٹریٹ میں ہی ایک اور میٹنگ کے دوران آج سیکریٹری سکولی تعلیم فاروق احمد شاہ اورسیکریٹری اعلیٰ تعلیم محمد جاوید خان نے ریاست میں موجود Edusatنیٹ ورک اور SITsیعنی (Satellite Interactive terminal) کا جائزہ لیا۔ اس دوران متعلقہ افسران نے Edusatنیٹ ورک اور SITsکے کام کاج اور درپیش معاملات سے متعلق سیکریٹریوں کو جانکاری فراہم کی ۔ میٹنگ میں ڈائریکٹر کالجز ظہور احمد ژاٹ ، ناظمین تعلیم جموں و کشمیرراکیش کمار سرنگل اور ڈاکٹر جی این ایتو، ڈائریکٹر ٹیکنکل ایجوکیشن شبنم کاملی اور نوڈل پرنسپلز جموں اور کشمیرپر مبنی ایک کمیٹی تشکیل دی جو ایک ماہ کے اندر اندر درپیش معاملات کے ازالے اور Edusatاور SITsکے موئثر کام کاج کو یقینی بنانے سے متعلق اپنی سفارشات پیش…

Comments are closed.