جموں وکشمیر میں243جنگجو سرگرم
60غیر مقامی ،جموں میں 15جنگجو سرگرم
سری نگر:۲۷،جون:کے این این/ سیکورٹی ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں 60غیر مقامی جنگجوؤں سمیت243عساکر سر گرما ہیں ۔سیکورٹی ایجنسیوں کے مطابق خطہ جموں میں15جنگجو سر گرم ہیں ۔اس دوران ریاستی پولیس مقامی نوجوانوں کو جنگجوئیت کے راستے سے واپس لینے کیلئے اُنکے اہلخانہ تک پہنچ کی کوشش کررہی ہے ۔کشمیر نیوز نیٹ ورک کے مطابق سیکورٹی ایجنسیوں کے مطابق ریاست جموں وکشمیر میں اس وقت60غیر مقامی جنگجوؤں سمیت243عساکر سر گرم ہیں ۔جنگجوؤں کے خلاف فوج وفورسز نے آپریشن آل آؤٹ شروع کر رکھا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امسال چھ ماہ سے کم عرصے کے دوران 75کشمیری نوجوانوں نے ہتھیار اٹھا ئے ،جن میں کچھ نوجوان اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں ۔مقامی نوجوانوں کی جانب سے ہتھیار اٹھانے کا عمل سیکورٹی ایجنسیوں کیلئے ایک بڑا چیلنج ثابت ہوا رہا ہے ۔رپورٹس کے مطابق ریاستی پولیس مقامی نوجوانوں کو جنگجوئیت کی راہ سے واپس لانے اور ہتھیار ڈالنے کیلئے انکے اہلخانہ تک پہنچنے کی کوششیں کررہی ہے ۔سیکورٹی ایجنسیوں کے مطابق 243جنگجو کشمیر وادی میں سرگرم ہیں جن میں 59غیر مقامی ہیں جبک۔میڈیا رپورٹس میں پولیس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ خطہ جموں میں15عساکر سرگرم ہیں ۔ڈائریکٹر جنرل آف پولیس ایس پی وید نے رمضان سیز فائر میں توسیع نہ کرنے کے مرکزی اعلان کے بعد کہا تھا کہ آنے والے دنوں میں جنگجوؤں کے خلاف آپریشنز میں تیزی لائی جائیگی ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سیز فائر کی واپسی کے بعد محض 8دنوں میں 11جنگجو اور5عام شہریوں سمیت19افراد اپنی جانیں گنوابیٹھے جبکہ کشمیر وادی میں سیز فائر کے آغازو اختتام اور مخلوط حکومت کے خاتمہ سے لیکر گور نر راج تک گزشتہ39روز میں53جانیں تلف ہوئیں ،جن میں سینئر صحافی ،11عام شہری،29جنگجو ،12پولیس وفورسز اہلکار شامل ہیں ۔سیکورٹی ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ5ماہ کے دوران 75کشمیری نوجوانوں نے ہتھیار اٹھائے جبکہ یہ لا متناعی سلسلہ جاری ہے ۔
Comments are closed.