ایس پی اؤحزب المجاہدین میں شامل،2نوجوانوں کی بندوق لئے تصاویروائرل

نوجوانوں میں ملی ٹنسی کالامتناعی رُجحان
جنوری تامئی 75کشمیری نوجوان مختلف جنگجوگروپوں میں شامل:خفیہ ایجنسی کاانکشاف

سری نگر:۲۷،جون:کے این این/ کشمیری نوجوانوں میں ملی ٹنسی کے تئیں رُجحان خطرناک شکل اختیارکرچکاہے کیونکہ آئے دنوں کوئی نہ کوئی نوجوان جنگجوؤں کی صفوں میں شامل ہوجاتاہے ۔جنوبی کشمیرمیں ایس کے کالونی اسلام آباداورہانگل گنڈککرناگ کے دونوجوانوں کی بندوق لئے تصاویرسوشل میڈیاپروائرل ہونے کے بیچ پانپورپولیس تھانہ میں تعینات کاہ پورہ پلوامہ کاایک نوجوان ایس پی اؤسرکاری بندوق لیکرغائب ہوجانے کے بعدحزب المجاہدین میں شامل ہوگیاجبکہ سال2016میں لاپتہ ہواکشتواڑ کارہنے والاپانچ بچوں کاباپ بھی مبینہ طور جنگجوبنکرحزب المجاہدین کمانڈرکے طورعسکری محاذپرسرگرم ہوچکاہے ۔اس دوران خفیہ ایجنسیوں نے یہ انکشاف کیاہے کہ کشمیروادی میں رواں برس پہلے پانچ ماہ کے دوران تقریباً75کشمیری نوجوان مختلف جنگجوگروپوں میں شامل ہوئے ہیں ۔کے این این کے مطابق بیک وقت تین نوجوانوں کے جنگجوبننے کے بعدجملہ سیکورٹی ایجنسیوں میں تشویش پیداہوئی ہے ۔میڈیارپوٹ کے مطابق بدھ کی صبح جنوبی کشمیرمیں تمام پولیس تھانوں اورفورسزوفوجی کیمپوں کوالرٹ کیاگیاجبکہ یہ بات منظرعام پرآئی کہ پولیس تھانہ پانپورمیں تعینات ایک نوجوان ایس پی اؤعرفان احمدڈارساکنہ نہامہ کاکہ پورہ پلوامہ بیمارہونے کابہانہ بناکرتھانے سے نکلالیکن وہ اپنے ساتھ ایک اے کے47رائفل بھی لے گیاہے ۔بتایاجاتاہے کہ ایس ی اؤعرفان نے تھانے میں کہاکہ وہ بیمارہے اورنزدیکی صحت مرکزجارہاہے لیکن جب وہ واپس نہیں آیاتواسکی تلاش شروع کی گئی ۔اس دوران پولیس حکام کومعلوم ہواکہ ایس پی اؤعرفان اپنے ساتھ ایک سروس رائفل یعنی AK-47رائفل بھی لے گیا۔ایس پی اونتی پورہ محمد زاہدملک نے ایک ایس پی اؤکے سروس رائفل لیکرفرارہوجانے کی تصدیق کرتے ہوئے ذرائع ابلاغ کوبتایاکہ اُسکی تلاش بڑے پیمانے پرشروع کی گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ابھی اسبات کی تصدیق نہیں ہوئی ہے کہ ایس پی اؤعرفان ڈارسروس رائفل لیکربھاگ گیاہے کہ نہیں ،اوراس سلسلے میں اُسکے گھروالو ں سے رابط کیاگیاہے۔اس دوران عسکری تنظیم حزب المجاہدین کے آپریشنل ترجمان برہان الدین نے ذرائع ابلاغٖ کوبتایاکہ فرارہواایس پی اؤعرفان ڈارحزب المجاہدین میں شامل ہوچکاہے۔ترجمان نے آپریشنل کمانڈرمحمدبن قاسم کے حوالے سے بتایاہے کہ ہم پولیس اہلکاروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ پولیس کی نوکری چھوڑکرمزاحمتی جدوجہدکومضبوطی دینے کیلئے حز ب میں شامل ہوجائیں ۔اُدھرپولیس اوردیگرسیکورٹی ایجنسیوں نے اسبات کی تحقیقات شروع کردی ہے کہ آیااسلام آباداورککرناگ کے دونوجوان واقعی جنگجوؤں کی صفوں میں شامل ہوئے ہیں کہ نہیں ۔اسے پہلے سوشل میڈیاپر ایس کے کالونی اسلام آباداورہانگل گنڈککرناگ کے دونوجوانوں کی بندوق لئے تصاویروائرل ہوگئیں ۔بتایاجاتاہے کہ ایس کے کالونی اسلام آباد کارہنے والانوجوان ڈاکٹربرہان گنائی جس نے فیزیوتھراپی میں ڈگری حاصل کی ہوئی ہے ،گزشتہ دنوں گھرسے لاپتہ ہوگیا،اورکچھ روزقبل یہ اعلیٰ ڈگری یافتہ نوجوان حزب المجاہدین میں شامل ہوگیا۔سوشل میڈیاپربندوق لئے دوسرے نوجوان کی شناخت ہانگل گنڈکرناگ کے رہنے والے نوجوان جنیداحمدبٹ ولدغلام محمدبٹ کے بطورہوئی ہے ۔بتایاجاتاہے کہ جنیدبٹ نامی نوجوان 9جون کوگھرسے لاپتہ ہوگیااوراُسکے گھروالوں نے پولیس تھانہ ککرناگ میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرادی تھی ۔پولیس حکام نے ابھی ڈاکٹربرہان گنائی اورجنیدبٹ کے جنگجوؤں کی صفوں میں شامل ہونے کے بارے میں ابھی کوئی بیان نہیں دیاہے بلکہ اس معاملے پرپولیس حکام ابھی لب کشائی کرنے سے احتراض کررہے ہیں ۔غورطلب ہے کہ ریاستی گورنراین این ووہراسے منصوب ایک بیان منگل کوہی میڈیامیں آیاجس میں گورنرموصوف نے اپنی ترجیحات کاذکرکرتے ہوئے کہاکہ بھٹکے نوجوانوں کوراہ راست پرلانے کی کوشش کی جائیگی ۔یہاں یہ بات قابل ذکرہے کہ خبررساں ایجنسی پی ٹی آئی نے ایک نیوزرپورٹ میں سیکورٹی ذرائع کاحوالہ دیتے ہوئے یہ انکشاف کیاہے کہ رواں برس پہلے پانچ مہینوں کے دوران جنوری تامئی 75کشمیری نوجوان مختلف جنگجوگروپوں میں شامل ہوئے ہیں ۔دریں اثناء سال2016میں لاپتہ ہواکشتواڑ کارہنے والاپانچ بچوں کاباپ بھی جنگجوبنکرحزب المجاہدین کمانڈرکے طورعسکری محاذپرسرگرم ہوچکاہے ۔میڈیارپورٹ کے مطابق پانچ بچوں کاباپ 34سالہ طالب گوجرولدمرحوم نورمحمدگوجرساکنہ پدیاراناناگسنی کشتواڑجولائی2016میںُ راسرارطورپرلاپتہ ہوگیا،اورگھروالوں نے گمشدگی کی رپورٹ پولیس تھانہ کشتواڑمیں درج کرادی ۔تاہم لگ بھگ2سال بعدیعنی جون2018میں پولیس نے اسبات کاانکشاف کیاکہ طالب گوجرجنگجوؤں کی صف میں شامل ہواہے ،اوروہ حزب المجاہدین کیساتھ عسکری محاذپرسرگرم ہے ۔

Comments are closed.