سری نگر میں احتجاج کررہے پی ایچ ای کے عارضی ملازمین کا لاٹھی چارج

سری نگر، 12 جون: سیکورٹی فورسز نے پیر کے روزسری نگر میں اپنی نوکریوں کی مستقلی کے حق میں احتجاج کررہے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ محکمہ سے وابستہ سینکڑوں عارضی ملازمین کو منتشر کرنے کے لئے رنگین پانی کی بوچھار اور لاٹھی چارج کا استعمال کیا۔
سینکڑوں کی تعداد میں عارضی ملازمین واٹر ورکس ڈویژن کے احاطے میں جمع ہوئے اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بلند کئے۔ احتجاجی ملازمین نے مولانا آزاد روڑ کی طرف پیش قدمی کرنے کی کوشش کی اس دوران سیکورٹی فورسز نے ان کی کوشش کو ناکام بنانے کی غرض سے احتجاج کررہے سینکڑوں ملازمین کو پر رنگین پانی کا چھڑکاو اور لاٹھی چارج کرکے انہیں منتشر کیا۔

Comments are closed.