حکومت غریبوں کو بااختیار بنانے کے لئے مسلسل کوشاں : مودی
حکومت غریبوں کو بااختیار بنانے کے لئے مسلسل کوشاں : مودی
نئی دہلی، 27جون : وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ حکومت سماج کے غریب طبقے کے لوگوں کی ضرورتوں کے تئیں حساس ہے اور انہیں بااختیار بنانے کے لئے مسلسل کوشاں ہے۔
مختلف سوشل سیکورٹی اسکیموں سے استفادہ کرنے والوں سے ’مودی ایپ‘ کے ذریعہ بات چیت کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ غریب افراد کی فلاح و بہبود حکومت کی ترجیح ہے اور اس کے لئے وہ مسلسل کوشش کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کی کوشش کا ہی نتیجہ ہے کہ ملک کے پچاس کروڑ لوگوں کو مختلف سوشل سیکورٹی اسکیموں کے تحت لایا گیا ہے جب کہ سال 2014 میں صرف پانچ کروڑ لوگ ہی ایسے منصوبے کے تحت تھے۔
جاری ۔یو این آئی.
Comments are closed.