روس : هوٹل میں بم ہونے کی اطلاع بعد خالی کرایا گیا
روس : هوٹل میں بم ہونے کی اطلاع بعد خالی کرایا گیا
روستوو آن دون، 27 جون : روس کے روستو آون دون شہر کے "دی ٹوپوس کانگریس ہوٹل” میں بم ہونے کی دھمکی کے بعد پولیس نے اس میں قیام کررہے لوگوں احتیاط کے طور پر باہر نکال لیا ہے۔ یہ اطلاع ہوٹل کے عملے نے دی ہے۔
ورلڈ کپ فٹ بال کا انعقاد کرنے والی تنظیم فیفا کی سرکاری فہرست میں اس ہوٹل کا نام ہے لیکن اس میں کوئی بھی ٹیم نہیں ٹھہری ہوئی ہے۔
ہوٹل کے باہر موجود لوگوں نے کہا کہ انہیں پولیس نے بتایا ہے کہ اس میں بم ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد اسے خالی کرایا گیا ہے۔ ہوٹل کے باہر محکمہ فائر بریگیڈ کا ایک ٹرک کھڑا ہوا ہے اور پولیس ہوٹل کے عملے اور وہاں موجود مہمانوں سے پوچھ گچھ کرتی دکھائی دے رہی تھی۔
اس شہر میں اب تک ورلڈ کپ فٹ بال کے چار میچ ہو چکے ہیں۔ یہاں اگلا میچ دو جولائی کو ہوگا۔
رائٹر.
Comments are closed.