دنیا بھر میں کوکين اور افيون کی پيداوار ريکارڈ سطح پر پہنچی
دنیا بھر میں کوکين اور افيون کی پيداوار ريکارڈ سطح پر پہنچی
نیویارک،27جون : عالمی سطح پر کوکين اور افيون جيسی منشيات کی پيداوار ريکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہے۔ يہ انکشاف منشيات اور جرائم کی روک تھام کے ليے سرگرم اقوام متحدہ کے ذيلی ادارے یو این او ڈی سی نے منگل کو اپنی سالانہ رپورٹ ميں کيا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق افيون کی پيداوار ميں 2016 سے 2017 کے دوران پينسٹھ فيصد کا اضافہ ريکارڈ کيا گيا اور اب يہ سالانہ ساڑھے دس ہزار ٹن ہے۔ مجموعی پيداوار ميں سے نو ہزار ٹن افغانستان ميں بنتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس وقت دنيا ميں سب سے زيادہ استعمال ہونے والی نشہ آور شے چرس ہے، جسے پچھلے سال 192 ملين افراد نے کم از کم ايک بار استعمال کيا۔
یواین آئی،
Comments are closed.