تمل ناڈو :سڑک حادثہ میں 6 افراد ہلاک، 15 زخمی

تمل ناڈو :سڑک حادثہ میں 6 افراد ہلاک، 15 زخمی

چنئی، 27 جون : تمل ناڈو کےضلع نامكل کے كوادينگاڈ گاؤں میں منگل کو ایک وین لاری سے ٹکرا کر الٹ گئی جس سے چھ افراد کی موت ہو گئی اور 15 دیگر زخمی ہو گئے۔
پولیس نے بتایا کہ منی وین میں سوار لوگ وپادائی میں ایک مل میں کام کرنے کے بعد اپنے گھر وں کوواپس آ رہے تھے۔اس دوران ڈرائیور نے کنٹرول کھو دیا اور وین ایک لاری سے ٹکرا گئی۔
حادثے میں چار افرادکی موقع پر ہی موت ہو گئی اور دو نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔باقی زخمیوں کا اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔
پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
یواین آئی.

Comments are closed.