ناظم تعلیم کشمیر اور دیگر افسران کی موجودگی میں کشمیر ڈیوژن کے تعلیمی منظرنامے کاایک اہم میٹنگ میں سیکریٹری تعلیم فاروق احمد شاہ نے لیا جائزہ
بیومیٹرک حاضری،سکولوں کو جاذب نظر بنانے،SRO-43کیسز ، عارضی سینیارٹی فہرست، تعیناتی سے متعلق قواعد و ضوابط کی تکمیل، افسران کے سالانہ کارکردگی رپورٹ ، SRO-308کے تحت کیجول لیبرس کی مستقلی کے معاملات ،ٹرم فسٹ امتحانات ، RMSA/SSAجیسی مرکزی معاونت والی سکیموں کی عمل آوری، تعمیراتی کاموں کی تکمیل ، درس و تدریس ،تربیتی اور ثقافتی سرگرمیوں، اساتذہ ایوارڈ ، ماڈل سکولز،جسمانی طور خاص بچوں اورماڈل کے جی سکولز کے قیام ، حالیہ upgraded سکولز کے بنیادی ڈھانچے کے قیام،ڈائٹ مراکز کو مستحکم بنانے، سکولوں کی دیوار بندی ، سٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام اورسکولوں میں دیگر سہولیات سے متعلق کیں سیکریٹری تعلیم نے تفاصیل طلب…..
موقعے پر ہی کئی احکامات جاری؛ کہا ،اس سال محکمے کی طرف سے سُپر فِفٹی کے تحت کوچنگ یافتہ۱۵۱طلباء کامیاب؛
نتائج پر کیا اطمینان کا اظہار
سرینگر: حالیہ NEET امتحانات میں محکمہ تعلیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے سیکریٹری تعلیم فاروق احمد شاہ نے کہا ہے کہ ان امتحانات میں محکمے کے سُپر ففٹی کوچنگ پروگرام کے تحت کوچنگ حاصل کرنے والے ۱۵۱ طالب علموں کی کامیابی اطمینان بخش ہے۔ان باتوں کا اظہار سیکریٹری تعلیم نے آج ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن کشمیر کے کانفرنس ہا ل میں ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو اور کشمیر ڈیوژن کے تمام جوائنٹ ڈائریکٹرس ، CEOs اور ڈائٹ سربراہان سمیت دیگر افسران کی موجودگی میں موجودہ تعلیمی منظر نامے کا جائزہ لینے کے دوران کیا۔سیکریٹری تعلیم نے کہا کہ تعلیم میں کسی بھی غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے اور ہمیں طالب علموں کو اپنے بچے سمجھ کر اُن کی تعلیم و تربیت میں پیش پیش رہنا چاہئیے اور کسی بھی تساہُل پسندی سے گریز کرنا چاہیے۔ انہوں نے تمام چیف ایجوکیشن افسران کو زمینی سطح پر سکولوں کا از خود معائنہ کرکے طالب علموں اور اساتذہ کو درپیش معاملات کا ازالہ کرنے کی تلقین کی۔ اس دوران سیکریٹری تعلیم نے مختلف معاملات کے حوالے سے موقعے پر ہی کئی احکامات جاری کئے اور درپیش معاملات کے حل کو یقینی بنانے کے لئے متعلقہ افسران کو تندہی اور لگن کے ساتھ کام کرنے کی ہدایات دی۔
ناظم تعلیم کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو نے اس دوران سیکریٹری تعلیم کو جن معاملات کے حوالے سے جانکاری فراہم کی اُن میں بیومیٹرک حاضری کی عمل آوری، سکولوں کو جاذب نظم بنانے ، SRO-43کیسز کے فوری حل ، عارضی سینیارٹی فہرستوں اور تعیناتی سے متعلق قواعد و ضوابط کی تکمیل،افسران کے سالانہ کارکردگی رپورٹ اور SRO-308کے تحت کیجول لیبرس کی مستقلی کے معاملات شامل ہیں۔ سیکریٹری تعلیم نے میٹنگ میں RMSA/SSAجیسی مرکزی معاونت والی سکیموں کی عمل آوری ، تعمیراتی کاموں کی بروقت تکمیل، درس وتدریس ، تربیتی اور ثقافتی سرگرمیوں ، اساتذہ ایوارڈ، ماڈل سکولز، جسمانی طور بچوں اور ماڈل کے جی سکولز کے قیام اور ڈائٹ مراکز کو مستحکم بنانے سے متعلق کئی ہدایات جاری کیں۔ میٹنگ میں موجود دیگر افسران نے حالیہ upgradedسکولز کے بنیادی ڈھانچے کے قیام ، سکولوں کی دیوار بندی اور سٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام سے متعلق کئی معاملات سیکریٹری تعلیم کی نوٹس میں لائے۔
سیکریٹری تعلیم نے ٹرم فسٹ امتحانات کے احسن انعقاد سے متعلق کشمیر ڈیوژن کے امتحانی امور کے انچارج ، جوائنٹ ڈائریکٹر ٹریننگس اور ایس آئی ای کشمیر کے سربراہ محبوب حسین کو تمام ضروری اقدامات کئے جانے کی ہدایت دی۔
اس دوران ناظم تعلیم کشمیر ڈاکٹر ایتو نے سیکریٹری تعلیم کو امتحانات کے سلسلے میں کئے گئے تمام انتظامات کی سیکریٹری موصوف کوجانکاری دیتے ہوئے تمام فیلڈ عملے کو متحرک ہونے کی ہدایت دی۔
تین گھنٹے کی اس اہم میٹنگ کو سمیٹتے ہوئے سیکریٹری تعلیم نے تمام افسران سے کہا کہ ہمارے ہاتھوں میں قوم کے نونہال طالب علموں کا مستقبل ہے اس لئے ہمیں طلباء کو صحیح تعلیم و تربیت فراہم کرنی چاہیے اوراپنے پیشے کو نوکری نہیں بلکہ عبادت سمجھ کر اپنے فرضِ منصبی کی مکمل انجام دہی کو یقینی بنانا چائیے۔
Comments are closed.