بانڈی پورہ،ہندوارہ،سر ی نگراوراکھنورمیں دلخراش حادثات، شیرخواربچے اورجواں سال بھائی بہن سمیت5افرادلقمہ اجل
سری نگر،جموں:۲۶،جون:کے کلوسہ بانڈی پورہ میں پیش آئے ایک المناک واقعے میں ایک 2سالہ بچہ گھرکے صحن میں موجودپانی کے کھڈے میں ڈوب کرلقمہ اجل بن گیا۔کے این این کے مطابق 2سالہ کامل یوسف گنائی ولدمحمدیوسف ساکنہ کلوسہ بانڈی پورہ گھرکے صحن میں کھیل رہاتھاکہ اس دوران پیرپھسل جانے کے باعث یہ شیرخواربچہ آنگن میں موجودپانی سے بھرے کھڈے میں گرگیا۔مقامی لوگوں نے بتایاکہ قبل اسکے افرادخانہ اس شیرخوارکوپانی کے کھڈے سے باہرنکال لیتے ،وہ دم گھٹ جانے کے نتیجے میں لقمہ اجل بن چکاتھا۔اس دلخراش واقعے کے باعث پورے علاقہ میں غم واندوہ کی لہردوڑگئی ۔پولیس ذرائع کاکہناتھاکہ کمسن بچے کی نعش کوضروری لوازمات کے بعدغمزدہ لواحقین کے سپردکیاگیا،جسکے بعداسکی آخری رسومات انجام دی گئیں ۔اس دوران شمالی قصبہ ہندوارہ کے ایک مضافاتی گاؤں سوڈل شہلال میں ایک ٹریکٹر اُلٹ جانے کے نتیجے میں ٹریکٹرڈرائیورکی موت واقعہ ہوئی ۔مقامی لوگوں نے بتایاکہ جاویداحمدخان ولدمحمدافضل ساکنہ للم تارتھ پورہ اپناٹریکٹرلیکرجارہاتھاکہ سوڈل شہلال میں ٹریکٹراچانک الٹ گیا۔اس حادثے میں ٹریکٹرڈرائیورکی موت واقعہ ہوئی جبکہ عبدالعزیزچوپان نامی شخص شدیدزخمی ہوگیا،جسکواسپتال منتقل کیاگیا۔ہندوارہ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ۔اُدھرسری نگرمیں سوموارکی شام ایک حادثے میں ایک خاتون کی موت واقعہ ہوئی ۔معلوم ہواکہ جواہرہ بیگم ساکنہ خانیارکوایک تیزرفتارٹپرنے شدیدٹکرمارد ی ،جسکے نتیجے میں مذکورہ خاتون کی موت واقعہ ہوئی ۔ڈرائیورموقعہ ملتے ہی جائے واردات سے ٹپرلیکربھاگ گیا۔خانیارپولیس تھانہ نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے ٹپرڈرائیورکی تلاش شروع کردی ۔دریں اثناء صوبہ جموں کے اکھنور قصبے میں جواں سال بھائی بہن سیلفی لینے کے دوران دریائے چناب میں ڈوب گئے۔معلوم ہواکہ 25سالہ سنجے اوراُسکی 18سالہ بہن سنجناساکنان گنگاگاؤں ریاسی سیروتفریح کیلئے اکھنورآئے تھے اورسوموارکے روزجب یہ دونوں بھائی بہن یہاں دریائے چناب کے کنارے سیلفی لے رہے تھے تودونوں پھسل جانے کے باعث چناب میں ڈوب گئے ۔معلوم ہواکہ 18سالہ سنجنا کی لاش سوموارکو رات دیرئے دریا سے بر آمد کی گئی جبکہ سنجے کی لاش اب تک نہیں مل سکی تھی- این این/
Comments are closed.