کاکہ پورہ اورسامبورہ میں شبانہ چھاپے،پوچھ تاچھ کیلئے نصف د رجن نوجوان گرفتار

پلوامہ:۲۶،جون:کے جنوبی ضلع پلوامہ میں گرفتاریوں کاسلسلہ جاری رکھتے ہوئے پولیس اورفورسزنے دوران شب نصف درجن نوجوانوں کوحراست میں لے لیا۔کے این این کومعلوم ہواکہ احتجاجی مظاہروں ،سنگبار ی کے واقعات اورجنگجوئیانہ سرگرمیوں میں مبینہ طورپرملوث افرادبالخصوص نوجوانوں کی پکڑدھکڑکاسلسلہ تیزکردیاگیاہے ۔اس سلسلے میں پولیس اورفورسزکے مشترکہ دستوں نے سومواراورمنگل وار کی درمیانی شب ضلع پلوامہ کے کاکہ پورہ اورسامبورہ علاقوں میں کئی مکانات میں چھاپے ڈالے ،اوران چھاپوں کے دوران 6نوجوانوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔ایس ایس پی پلوامہ محمداسلم چودھری نے گرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ نصف درجن نوجوانوں کوپوچھ تاچھ کیلئے حراست میں لیاگیا۔انہوں نے کہاکہ کاکہ پور ہ علاقہ سے تین نوجوان حراست میں لئے گئے اوراُن سے ضروری پوچھ تاچھ کی جائیگی ۔اُدھرگرفتارشدگان کے اہل خانہ نے دعویٰ کیاکہ حراست میں لئے گئے نوجوان ے قصورہیں اوروہ کسی غیرقانونی یاامن مخالف سرگرمی میں شامل نہیں رہے ہیں- این این/

Comments are closed.