جاں بحق جنگجو کمانڈرحافظ قرآن تھا

آخری رسومات میں بھائی موجودنہ تھے

کولگام:۲۵،جون:کے این این / ضلع کولگام کے چڈرکیموہ گاؤں میں اتوارکوایک ساتھی جنگجوکیساتھ جاں بحق ہوامقامی لشکرکمانڈرشکوراحمدڈارکے بارے میں مقامی لوگ کہتے ہیں کہ وہ ایک عالم دین اورحافظ قرآن تھاجومقامی جامع مسجداورعیدگاہ میں امام وخطیب کے فرائض انجام دیتاتھا۔کے این این کے مطابق سوموارکوآخری رسومات میں شامل مقامی جنگجوکمانڈرکے قریبی رشتہ داروں نے بتایاکہ شکوراحمدنے دین کی اعلیٰ تعلیم وتربیت حاصل کی تھی ۔انہوں نے کہاکہ شکوراحمدایک عالم دین اورحافظ قرآن تھا۔انہوں نے کہاکہ کمانڈربرہان وانی کے جاں بحق ہوجانے کے لگ بھگ دوماہ بعد 30ستمبر2016کوشکوراچانک گھرسے لاپتہ ہوگیا،اورکچھ روزبعداُسکی بندوق لئے تصویرسوشل میڈیاپروائرل ہوگئی ۔پولیس کوجب اسبات کاثبوت ملاکہ شکوراحمدنے لشکرطیبہ میں شمولیت اختیارکرلی ہے تواس کی بڑے پیمانے پرتلاش شروع کردی گئی اورآئے دنوں چھاپے ڈالے گئے ۔مہلوک جنگجوکمانڈرشکورکے اہل خانہ نے بتایاکہ شکورکے جنگجوبن جانے کے بعدہمیں فوج ،فورسزاورپولیس کے ہاتھوں مظالم کاسامناکرناپڑا۔انہوں نے کہاکہ شکورکے دوبھائی سرتاج احمداورخورشیداحمد سگے بھائی کی آخری رسومات میں شامل ہونے نہیں ہوسکے کیونکہ سرتاج پولیس حراست میں ہے جبکہ خورشیدکوجے آئی سی کہری بل مٹن میں بندرکھاگیاہے۔

Comments are closed.