غیر قانونی تارکین وطن کو بغیر قانونی عمل کے واپس بھیجا جانا چاہئے: ٹرمپ
واشنگٹن، 25 جون امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اتوار کو کہا کہ جو لوگ غیر قانونی طریقے سے امریکہ کی سرحد میں داخل ہوتے ہیں ان کو بغیر کسی عدالتی عمل مکمل کئے جہاں سے وہ آئے ہیں وہاں واپس بھیجا جانا چاہیے۔
مسٹر ٹرمپ نے اپنے سلسلہ وار ٹوئٹ میں کہا’’ہم ان تمام لوگوں کو اپنے ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ جب کوئی امریکہ میں آتا ہے تو ہمیں فوری طور پر ججوں یا عدالتی معاملوں میں پڑے بغیر انہیں واپس بھیج دینا چاہئے‘‘۔
انہوں نے کہا’’ہمارے ملک کو بگاڑنے کی کوشش کر رہے تمام لوگوں کو ہم قبول نہیں کر سکتے ہیں۔سر حد کو مستحکم کرنا کوئی جرم نہیں‘ (رائٹر)
Comments are closed.