شہرخاص کے پاندان نوہٹہ علاقہ میں تباہ کن آگ
9رہائشی مکانات اوران میں موجودگھریلوسامان خاکستر
سری نگر:۲۴،جون: شہرخاص میں اُسوقت خوف وہراس اورتشویش کی لہردوڑگئی اورنصف درجن سے زیادہ آگ بجھانے والی گاڑیاں طلب کی گئیں جب نوہٹہ کے مضافاتی علاقہ پاندان میں آگ نمودارہوئی ۔کے این این کومعلوم ہواکہ ایک مکان میں نامعلوم وجوہات کی بناء پرآگ نمودارہوئی اوراس پرلوگوں نے ازخودقابوپانے کی کوشش کی جبکہ مکان میں موجودافرادخانہ کوبحفاظت نکالاگیا۔مقامی لوگوں نے بتایاکہ آگ نمودارہونے کی اطلاع فوری طورپرمحکمہ فائراینڈایمرجنسی سروسزکودی گئی لیکن جب تک متعلقہ محکمہ کے بچاؤ اہلکارگاڑیاں لیکرجائے واردات تک پہنچتے تب تک آگ نے نزدیکی کئی مکانات کواپنی لپیٹ میں لے لیا۔عینی شاہدین نے بتایاکہ رہائشی مکانات ساتھ ساتھ ہونے کی وجہ سے شعلوں نے کم وقت میں کئی مکانات کواپنی لپیٹ میں لیا۔لوگوں کے مطابق محکمہ فایراینڈایمرجنسی سروسزکے کئی اسٹیشنوں سے نصف درجن گاڑیاں لیکرمتعلقہ اہلکاریہاں پہنچ گئے اورانہوں نے آگ بجھانے کی کارروائی شروع کردی ۔لوگوں کے مطابق تیزی کیساتھ پھیلی اس ہولناک آگ کی زدمیں آکرکم سے کم 9رہائشی مکانات آگئے ۔انہوں نے کہاکہ آگ کی زدمیں آنے والے سبھی مکانات میں موجودافرادخانہ کوبچالیاگیالیکن کسی بھی مکان سے گھریلوسامان نہیں نکالاجاسکا۔انہوں نے کہاکہ آگ کی اس تباہ کن واردات میں 9رہائشی مکانات مکمل اورجزوی طورپرخاکسترہوگئے جبکہ ان میں موجودساراگھریلوسامان بھی راکھ کے ڈھیرمیں تبدیل ہوگیا۔مقامی لوگوں نے بتایاکہ آگ کی اس واردات میں متعلقین کولاکھوں روپے کانقصان پہنچاجبکہ کئی کنبے گھروباراورعمربھرکی جمع پونچی سے ہاتھ دھوبیٹھے کے این این/
Comments are closed.