سندربنی راجوری میں سنسنی، مقامی فوجی کی نعش نالے سے برآمد
راجوری:۲۴،جون:/ راجوری کے سندر بنی علاقے سے ایک 38سالہ فوجی اہلکار کی لاش گھر کے نزدیک سے ہی ایک نالہ سے پُر اسرار حالت میں بر آمد کی گئی۔کے این این کومعلوم ہوا ہے کہ راجوری کے سندر بنی علاقے میں ایک 38سالہ فوجی اہلکار کہ لاش کو پُر اچرار حالت میں نالہ سے بر آمد کیا گیا ۔کانسٹیبل نیرج کمار ساکنہ سندر بنی رخصت پر گھر آیا ہوا تھا اور اسے 29جون کو واپس ڈیوٹی پر حاضر ہو نا تھا تاہم نیرج کمار کی لاش کو گھر کے نزدیک سندربنی میں پُر اثرار حالت میں پایا گیا ۔ مقامی لوگوں نے سندربنی نالہ میں ایک لاش دیکھی جس کی اطلاع ا نہوں نے پولیس کو دی اور اس دوران پولیس کی ایک ٹیم وہاں پہنچی جہاں انہوں نے لاش کو بر آمد کیا ۔ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ فوجی اہلکار کی لاش کو نزدیکی اسپتال لے جاکر پوسٹ مارٹم کر نے کے بعد لواحقین کے حوالے کیا گیا ۔ نیرج کمار اتر پر دیش کے شہر فیروز پور میں 16جیک لائی کے ساتھ تعینات تھا اور وہ رخصت پر گھر آیا ہوا تھا ۔پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کردی۔ کے این این
Comments are closed.