پانچ بچوں کاباپ چھت سے گرکرلقمہ اجل

آدورہ لنگیٹ میں کہرام،مہلوک کی آخری رسومات ادا

لنگیٹ:۲۴،جون:/ لنگیٹ کے ایک مضافاتی گاؤں آڈورہ میں اتوارکی دوپہرایک شخص مکان کی چھت سے گرکرلقمہ اجل بن گیا۔کے این این کومعلوم ہواکہ پانچ بچوں کاباپ نذیراحمدلون ولدمحمدمقبول ساکنہ آڈورہ لنگیٹ کے مکان کے چھت کی تعمیرکاکام جاری تھا،اوروہ خودبھی چھت پرموجودتھا۔مرمت کاری کے دوران نذیراحمدچھت سے گرکرشدیدزخمی ہوگیا۔پانچ بچوں کے باپ کوزخمی حالت میں نزدیکی اسپتال منتقل کیاگیاتاہم وہ راستے میں دم توڑچکاتھاکیونکہ ڈاکٹرنے ابتدائی معائنے کے بعداُسے مردہ قراردے دیا۔نذیراحمدلون کی میت کوجب صحت مرکزسے آبائی گھرپہنچایاگیاتویہاں کہرام مچ گیا۔بعدازاں پانچ بچوں کے باپ کی آخری رسومات انجام دی گئیں ۔کے این این

Comments are closed.