جنوبی کشمیرمیں حزب سے وابستہ2بالائی زمین ورکرگرفتار

بجبہاڑہ گرینیڈحملے میں ملوث،ایک ہتھ گولہ رآمد:پولیس کادعویٰ

اسلام آباد۲۴،جون:/ پولیس اورفوج نے تلکھن اسلام آبادمیں تلاشی کارروائی کے دوران2نوجوانوں کی گرفتاری عمل میں لائی اوردونوں کوحزب المجاہدین کے بالائے زمین ورکربتایا۔کے این ایس کوموصولہ ایک بیان میں پولیس ترجمان نے بتایاکہ ریاستی پولیس اورفوج کی ایک آرآرسے وابستہ مشترکہ ٹیم نے اتوارکودن کے12بجے سری نگرجموں شاہراہ پرتلکھن اسلام آبادکے نزدیک ناکہ لگایاتھا،اوریہاں گاڑیوں اورمسافروں کی چیکنگ کی جارہی تھی ۔بیان کے مطابق چیکنگ کے دوران2نوجوانوں کومشکوک حالت میں دیکھاگیا،اورفوری طوران کوگرفتارکیاگیا۔پولیس ترجمان کے مطابق گرفتارشدگان میں امین احمدصوفی ساکنہ چارلی گنڈاونتی پورہ اورتنویراحمدبٹ ساکنہ چھیچھی کوٹ اونتی پورہ شامل ہیں ۔پولیس کے بقول دونوں سے پوچھ تاچھ کی گئی اورانہوں نے اسبات کاخلاصہ کیاکہ وہ حزب المجاہدین کیساتھ بطوربالائے زمین ورکریااَپرگراؤنڈ کے طورکام کرتے تھے ۔گرفتار نوجوانوں نے بتایاکہ انہوں نے ہی 23مئی کوگوری پورہ بجبہاڑہ میں گرینیڈپھینکاتھاجسکے نتیجے میں 10شہری زخمی ہوئے تھے ۔پولیس کے مطابق گرفتارنوجوانوں سے ایک گرنیڈبرآمدکیاگیااوراُن سے مزیدپوچھ تاچھ جاری ہے۔ کے این این

Comments are closed.