سیاحتی مقام کوڈمرگ میں فوج کی فائرنگ
گوٹلی باغ گاندربل کا20سالہ نوجوان زخمی
گوٹلی باغ گاندربل کے کچھ نوجوان سیروتفریح کیلئے نزدیکی سیاحتی مقام کوڈمرگ گئے تھے لیکن دوران شب فوج نے نامعلوم وجوہات کی بناء پرگولیوں کے کچھ راؤنڈفائر کئے اورایک گولی لگنے سے نوجوان زخمی ہوگیا۔کے این این کے مطابق سیروتفریح کیلئے گوٹلی باغ گاندربل سے کچھ نوجوان کوڈمرگ واقع ٹانکوجنگل سیروتفریح کیلئے گئے ہوئے تھے ۔تاہم اتوارکورات دیر گئے نزدیک ہی قائم 5آرآرکے کیمپ سے اہلکاروں نے گولی چلائی اور 20سالہ نوجوان عبدالرشیدخان ولدسلیمان خان ساکنہ گوٹلی باغ ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔تاہم فوجی اہلکاروں نے زخمی نوجوان کواپنے کیمپ پرلیکرعلاج ومعالجہ فراہم کرنے کے بعدوالدین کے سپردکیا۔بتایاجاتاہے کہ زخمی ہوانوجوان کاباپ سلیمان خان ممبراسمبلی کنگن میاں قیوم کاذاتی محافظ ہے ،
Comments are closed.