سری گفوارہ بجبہاڑہ میں گولیاں لگنے سے زخمی نوجوان19سالہ شاہدنذیرحجام 3روزبعدزندگی کی جنگ ہارگیا
سری نگر:۲۴،جون سری گفوارہ بجبہاڑہ میں فوج اورجنگجوؤں کے درمیان خونین معرکہ آرائی کے دوران زخمی ہونے والانوجوان تین روزتک موت وحیات کی کشمکش میں مبتلاء رہنے کے بعداتوارکوصورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ میں زندگی کی جنگ ہارگیا۔کے این این کے مطابق جمعہ کے روزسری گفوارہ بجبہاڑہ میں جنگجومخالف کارروائی کے دوران پُرتشددمظاہرے ہوئے ،اوراس دوران 4جنگجو،ایک ایس اؤجی اہلکاراورایک عام شہری ازجان ہوگیاجبکہ انکاؤنٹرمخالف مظاہروں میں شامل کئی افرادزخمی ہوگئے جن میں19سالہ نوجوان شاہدنذیرحجام ساکنہ سرہامہ اسلام آبادبھی شامل تھا۔گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے اس نوجوان کواُسی روزنازک حالت میں صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ منتقل کیاگیا۔بتایاجاتاہے کہ یہاں ڈاکٹروں نے شاہدکافوری آپریشن کیا،اوراُسکوانتہائی نگہداشت والے وارڈمیں رکھاگیا۔تاہم تین روزتک یہاں موت وحیات کی کشمکش میں مبتلاء رہنے کے بعدشاہدنذیراتوارکوصورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ میں زخموں کی تاب نہ لاکرد م توڑبیٹھا۔معلوم ہواکہ جب مہلوک نوجوان کی نعش کوصورہ انسٹی چیوٹ سے آبائی گاؤں سرہامہ اسلام آبادپہنچایاگیاتویہاں کہرام مچ گیا،اوربڑی تعدادمیں جمع ہوئے لوگوں نے فوج وفورسزکیخلاف اوراسلام وآزادی کے حق میں نعرے بلندکئے ۔اُنیس سالہ شاہدنذیرکی آخری رسومات کیلئے یہاں سینکڑوں کی تعدادمیں نزدیکی دیہات سے لوگ پہنچے ۔:کے این این/
Comments are closed.