تین دنوں میں دوسراجنگجومخالف آپریشن:قیموہ کولگام میں خونین آرائی، لشکرکمانڈرسمیت2جنگجواورایک معصوم نوجوان جاں بحق

ایک جنگجوجھڑپ کے دوران زندہ پکڑاگیا۔انکاؤنٹرمخالف مظاہروں میں کئی زخمی

کولگام:۲۴،جون:کے این این/ جنوبی ضلع کولگام کے چھیدرکیموہ گاؤں میں فوج ،فورسزاورٹاسک فورس کے مشترکہ جنگجومخالف آپریشن کے دوران لشکرطیہ سے وابستہ2جنگجوجاں بحق ہوگئے جبکہ ایک کوزندہ پکڑلیاگیا۔جائے جھڑپ کے نزدیک ہوئے پُرتشددمظاہروں کے دوران 24سالہ معصوم نوجوان فورسزکی گولیوں کانشانہ بنکرلقمہ اجل بن گیا۔کے این این کوپولیس ودفاعی ذرائع نے بتایاکہ ضلع کولگام کے چھیدرکیموہ گاؤں میں کچھ جنگجوؤں کے چھپے ہونے کی مصدقہ اطلاع ملتے ہی فوج کی ایک آرآر،سی آرپی ایف ،ریاستی پولیس اوراسکی ٹاسک فورس ونگ کے اہلکاروں نے اتوارکوقبل ازدوپہرعلاقہ کومحاصرے میں لیکرجنگجومخالف کارروائی شروع کی ۔ذرائع نے بتایاکہ جنگجوؤں کوتلا ش کرنے کی کارروائی جب شروع کی گئی تویہاں موجودجنگجوؤں نے فرارہونے کی کوشش کے تحت فورسزپرفائرنگ شروع کردی جبکہ اس دوران محصورجنگجوؤں کوفرارہونے کاموقعہ فراہم کرنے کیلئے یہاں کچھ شرپسندعناصرنے فوج وفورسزاہلکاروں پرشدیدسنگبار ی شروع کردی ۔دفاعی ذرائع نے بتایاکہ فوجی جوانوں نے فورسزاورایس اؤجی اہلکاروں ے اشتراک سے محصورجنگجوؤں کیخلاف کارروائی جاری رکھی جبکہ پولیس اورفورسزاہلکاروں کادستہ انکاؤنٹرمخالف مظاہرین کومنتشرکرنے کی کارروائی میں جُٹ گیا۔ذرائع نے بتایاکہ ایک جانب جنگجوؤں کیخلاف آپریشن جاری رکھاگیااوردوسری جانب مظاہرین کومنتشرکرنے کی کارروائی بھی چلتی رہی ۔مقامی لوگوں نے بتایاکہ اچانک ہوئے جنگجومخالف آپریشن کے دوران یہاں جنگ کاسماں پیداہوا۔انہوں نے کہاکہ ایک جانب فوجی اہلکاروں اورمحصورجنگجوؤں کے درمیان گولیوں کاتبادلہ ہواتودوسری جانب پولیس وفورسزاہلکارسنگباری کرنے والے نوجوانوں کومنتشرکرنے کیلئے آنسوگیس کے گولے داغتے رہے ۔لوگوں نے بتایاکہ جنگجومخالف کارروائی شروع ہوتے ہی یہاں نوجوان گھروں سے باہرآئے اورانہوں نے اسلام اورآزادی کے حق میں نعرے بلندکرتے ہوئے مظاہرے شروع کئے ۔ان مظاہرین کومنتشرکرنے کیلئے فورسزنے شدیدٹیرگیس شلنگ کے ساتھ ساتھ پیلٹ فائرنگ بھی کی ،اورپھربھی جب نوجوان سنگباری کرتے رہے توفورسزنے فائرنگ کردی ،جسکے نتیجے میں کئی نوجوان زخمی ہوگئے ۔لوگوں نے بتایاکہ پیلٹ فائرنگ اورراست گولی باری کے نتیجے میں ایک درجن نوجوان زخمی ہوگئے جن کواسپتال منتقل کیاگیا۔معلوم ہواکہ گولیاں گنے سے شدیدزخمی ہوئے نوجوان 24سالہ یاؤراحمدڈارولدعبدالرحمان ساکنہ گاسی پورہ کولگام کے سینے میں گولیاں پیوست ہوئیں اوراُسکوفوری طورپرضلع اسپتال اسلام آباد منتقل کیاگیالیکن یہاں موجود ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قراردیدیا۔لوگوں کے مطابق دیگرزخمی ہوئے نوجوانوں میں سے 2کی حالت نازک بنی ہوئی تھی اورانکوسری نگرمنتقل کیاجاسکتاہے۔اُدھرپولیس ودفاعی ذرائع نے بتایاکہ شدیدمظاہروں کے باوجودجنگجوؤں کے فرارہونے کی کوشش ناکام بنادی گئی اوراُنھیں مصروف رکھاگیا۔ذرائع نے بتایاکہ فوج ،فورسزاورٹاسک فورس کے مشترکہ آپریشن کے دوران 2جنگجومارے گئے جبکہ ایک کوزندہ پکڑنے میں کامیابی ملی ۔سری نگرمیں پولیس ترجمان نے کیموہ کولگام میں اتوارکوہوئی خونین معرکہ آرائی کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایاکہ کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی اس جھڑپ کے دوران 2جنگجومارے گئے جن میں لشکرطیبہ کاایک اعلیٰ کمانڈرشکوراحمدبھی شامل ہے جبکہ دوسرے مارے گئے کمانڈرکی شناخت کی جارہی ہے ۔پولیس ترجمان نے بتایاکہ ماراگیادوسراجنگجوممکنہ طورپرغیرملکی ہے ۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ شکوراحمدلگ بھگ دوماہ قبل ہی جنگجوؤں کی صف میں شامل ہواتھا۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ جھڑپ کے دوران ایک جنگجوکوزندہ پکڑاگیا۔

Comments are closed.