کشمیر بھارت کا اٹوٹ، اس کو ہم سے کوئی چھین نہیں سکتا، سیکورٹی فورسز کو اپنا کام کرنے دیجئے:امت شاہ
یکساں تعمیر وترقی نہ ہونے اور امن وامان کی بگڑتی صورتحال کی وجہ سے اقتدار سے کنارہ کشی کی
جموں، 23 جون (یو ا ین آئی )بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر امت شاہ نے جموں وکشمیر کو ہندوستان کا اٹوٹ انگ قرار دیتے ہوئے کہاکہ بی جے پی کبھی بھی کشمیر کو ہندوستان سے الگ ہونے نہیں دے گی، چاہئے اس کے لئے کسی بھی حدتک جانا پڑے۔
کانگریس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شاہ نے کہاکہ کوئی لاکھ کوششیں کر لے لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی کشمیر کو ہندوستان سے الگ کرنے والوں کی کوششوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی۔
انہوں نے غلام نبی آزاد اور پروفیسر سیف الدین سوز کے بیانات کی تنقید کرتے ہوئے کانگریس صدر راہل گاندھی سے اس کی وضاحت طلب کی ہے اور کہاکہ اگر غیرت ہے کہ تودونوں لیڈران کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کے ساتھ ساتھ ملک کی عوام سے معافی مانگی جائے۔
جاری۔یو این آئی
Comments are closed.