دہلی میں حبس زدہ گرمی سے لوگ بے حال

نئی دہلی، 23 جون (یواین آئی) قومی دارالحکومت میں ہفتہ کو لوگ حبس زدہ گرمی سے بے حال رہے اور صبح کم درجہ حرارت 31.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے تین ڈگری زیادہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے مقابلے میں ہفتہ کا درجہ حرارت ایک ڈگری زیادہ ہے. ہفتہ کو کم از کم درجہ حرارت 30 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا۔محکمہ نے ہفتہ کو دن میں ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا ہے۔ دن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ صبح ساڑھے آٹھ بجے نمی کی سطح 47 فیصد رہی۔جمعہ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا جو معمول سے چار ڈگری زیادہ تھا۔
یو این آئی،

Comments are closed.