لال سنگھ کے کلاف کارروائی کی جائے :یوتھ کانگریس

متنازعہ بیان صحافت کی آزادی پر کاری ضرب ،بھاجپا جواب دے:شیخ عامر رسول

سرینگر:۲۳،جون:کے این این/ یوتھ کانگریس نے بی جے پی لیڈر کے صحافیوں سے متعلق دھمکی آمیز متنازعہ بیان پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لال سنگھ کے خلاف کارروائی کی جائے ۔پارٹی کے یوتھ لیڈر شیخ عامر رسول نے کہا کہ بھاجپا کو لال سنگھ کے بیان کی وضاحت کرنے چاہئے ۔کے این این کو موصولہ بیان کے مطابق یوتھ کانگریس کے ریاتی جنرل سیکریٹری شیخ عامر رسول نے چودھری لال سنگھ کے اُس بیان کی مذمت کی جس میں انہوں نے کشمیری صحافیوں کو دھمکی دی ۔انہوں نے لال سنگھ کو فرقہ ہم آہنگی کیلئے بڑا خطرہ قرار دیا ۔شیخ عامر رسول نے مطالبہ کیا کہ نفرت آمیز بیان دینے پر لال سنگھ کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے ۔ان کا کہناتھا کہ کانگریس نے ہمیشہ صحافت کی آزادی کو بحال رکھنے کیلئے کام کیا ہے جبکہ بھاجپا لیڈر کا متنازعہ بیان صحافت کی آزادی پر کاری ضرب کے مترادف ہے ۔ان کا کہناتھا کہ آزاد صحافت سے ملک میں جمہوریت کی روح کو زندہ رکھا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ صحافت جمہوریت کا چوتھا ستون ہے اور کسی کو یہ حق نہیں بنتا ہے کہ آزادی صحافت پر کاری ضروب لگائے ۔

Comments are closed.