جنوب کے بعد شمال میں کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع

حاجن میں کئی علاقوں کا محاصرہ ،تلاشی کارروائی پر عوامی مزاحمت

حاجن:۲۳،جون:کے این این/ فوج وفورسز نے جنگجو مخالف ’کارڈن اینڈ سرچ آپریشن ‘ کو وسیع کرتے ہوئے جنوبی کشمیر کے بعد شمالی کشمیر میں شروع کردیا ہے ۔ضلع بانڈی پورہ کے حساس قصبہ حاجن میں ہفتہ کوکئی علاقوں کا محاصرہ کرکے تلاشی کارروائیاں عمل میں لائی گئیں ۔کے این این کے مطابق شمالی ضلع بانڈی پورہ کے حاجن قصبہ کے کئی علاقوں میں ہفتہ کو فوج وفورسز نے جنگجو مخالف آپریشن عمل میں لایا ۔معلوم ہوا ہے کہ تلاشی کارروائی سے قبل قصبہ میں بھاری سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ،تاکہ ممکنہ احتجاجی مظاہروں اور پتھراؤ سے بچاجاسکے ۔معلوم ہوا ہے کہ فوج وفورسز اہلکاروں نے مشترکہ طور پر حاجن کے توحید آباد اور پرے محلہ میں جنگجوؤں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر محاصرہ کیا ۔زرائع نے بتایا کہ فوج وفورسز کی بھاری نفری نے ان دونوں علاقوں کو چاروں اطراف سے گھیرے میں لیا اور تمام خارجی وداخلی راستوں کو سیل کردیا گیا ۔معلوم ہوا ہے کہ فوج وفورسز نے یہاں گھر گھر تلاشی کارروائی عمل میں لائی ۔تلاشی کارروائی کا یہ سلسلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا ،جس دوران توحید آباد میں تشدد بھی بھڑک اٹھا ۔معلوم ہوا ہے کہ یہاں نوجوانوں کی ٹولیاں نمودار ہوئیں ،جنہوں نے فورسز اہلکاروں پر خشت باری ،جوابی کارروائی کے دوران فورسز نے ٹیر گیس شلنگ کی۔معلوم ہوا ہے کہ اس دوران یہاں جنگجوؤں اور فوج وفورسز کے درمیان تادم تحریر کوئی آمنا سامنا نہیں ہوا

Comments are closed.