ممکنہ احتجاجی مظاہروں کا اندیشہ
3اضلاع میں موبائیل انٹر نیٹ خد مات معطل ، براڈ برینڈ سروس کی رفتار کم
سری نگر:۲۲،جون:کے این این/ ممکنہ احتجاجی مظاہروں کے خدشات کے پیش نظر دارلحکومت سرینگر سمیت وادی کے 3اضلاع میں جمعہ کو موبائیل انٹر نیٹ خد مات معطل اوربی ایس این ایل سمیت دیگر براڈ برینڈ سروس کی رفتارکو بھی کم کردیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ افواہوں کو روکنے کیلئے احتیاطی پر یہ اقدامات اٹھائے گئے ۔کشمیر نیوز نیٹ ورک کے مطابق وادی کشمیر کے 3اضلاع سرینگر ،اننت ناگ اور پلوامہ میں جمعہ کو ممکنہ احتجاجی مظاہروں کے خد شات کے پیش نظر موبائیل انٹر نیٹ خد مات معطل اوربی ایس این ایل سمیت دیگر براڈ برینڈ سروس کی رفتارکو بھی کم کردیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر افواہوں کو روکنے کیلئے یہ احتیاطی اقدامات اٹھائے گئے ۔حکام کا کہنا ہے کہ دارلحکومت سرینگر ،اننت ناگ اور پلوامہ میں جمعہ کو عارضی طور پر موبائیل انٹر نیٹ خد مات معطل اور براڈ برینڈ سروس کی رفتارکو کم کردیا گیا ،تاکہ امن وقانون کی صورتحال برقرار رہ سکے ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سر ی گفوارہ اننت ناگ میں 4جنگجوؤں اور ایک عام شہری کی ہلاکت کے بعد ممکنہ احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر یہ اقدامات اٹھائے گئے کیو نکہ جاں بحق جنگجوؤں میں سے ایک کا تعلق سرینگر سے بتایا جارہا ہے ۔ادھر موبائیل انٹر نیٹ خد مات معطل اور براڈ برینڈ سروس کی رفتار کم کرنے کے نتیجے میں صحا فیوں کے ساتھ ساتھ سماج کے مختلف طبقوں اور تاجروں کو سخت مشکلات کا سامنا کر نا پڑا۔ انٹرنیٹ خدمات کی معطلی کے باعث صارفین خاص طور پر طلباء، سیاحوں ، پیشہ ور افراد خاص طور پر صحافیوں اورتاجروں کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ انٹر نیٹ خدمات کی معطلی سے تقریباً تمام انٹرنیٹ صارفین میں زبردست غم وغصہ ہے اتنا ہی نہیں جبکہ براڈ بینڈ سروس کی رفتار کوبھی کم کردیا گیا۔
Comments are closed.