سنگم اننت ناگ کے قریب بھیانک ٹریفک حادثہ 2ہلاک 2زخمی
نسو بدر ا گنڈ قاضی گنڈ کے قریب ٹرولر نے 23سالہ نوجوان کو ٹکر مار کر ہلاک کیا
سرینگر؍10؍جون؍ جے کے این ایس؍؍ سنگم اننت ناگ میں ٹریفک کے بھیانک حادثے میں اوئل ٹینکر نے پارکنگ میں موجود ٹرک کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں ٹرک میں موجود چار افراد خون میں لت پت ہو گئے جن میں سے بعد میں 2کی موت واقع ہوئی ۔ ادھر جموں سرینگر شاہراہ پر نسو بدر اگنڈ قاضی گنڈ کے مقام پر ٹرولر نے راہ چلتے نوجوان کو بری طرح سے کچل ڈالا جس کی موقعے پر ہی موت واقع ہوئی ۔ جے کے این ایس کے مطابق سنگم اننت ناگ کے قریب ٹینکر زیر نمبر JK02AG-7180نے پارکنگ میں موجود ٹرک زیر نمبر HP62B-8409کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں چار افراد بری طرح سے زخمی ہوئے ۔ نمائندے کے مطابق آس پاس موجود لوگوں نے زخمیوں کو فوری طورپر نزدیکی اسپتال منتقل کیا تاہم ڈاکٹروں نے دو کو مردہ قرار دیا ۔ ذرائع کے مطابق مرنے والے افراد راجوری سے تعلق رکھتے ہیں۔ ادھر جے کے این ایس نمائندے کونثر گل نے قاضی گنڈ سے اطلاع دی ہے کہ نسو بدرا گنڈ کے نزدیک ٹرولر زیر نمبر HR55P-6471نے لپریت سنگھ ولد لکھوندر سنگھ ساکنہ امرتسر پنجاب کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں اُس کی موقعے پر ہی موت واقع ہوئی ۔ معلوم ہوا ہے کہ 23سالہ نوجوان شاہراہ کراس کر رہا تھا کہ اس دوران تیز رفتار ٹرولر نے اُس کو بری طرح سے کچل ڈالا۔ پولیس نے ٹرولر ڈرائیور کی گرفتاری عمل میں لا کر اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر 152/2017زیر دفعہ 279,304Aکے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔
Comments are closed.