ترال میں جاں بحق جنگجوؤں کی یاد میں تیسرے روز بھی ہڑتال

ترال:۲۲،جون:/ جنوبی ضلع پلوامہ کے قصبہ ترال میں جاں بحق جنگجوؤں کی یاد میں جمعہ کو مسلسل تیسرے روز بھی ہڑتال رہی ۔ہڑتال کے باعث قصبہ میں معمول کی سرگرمیاں ٹھپ رہیں ۔کے این این کے مطابق نازنین پورہ ترال میں تین روز قبل جاں بحق ہوئے 2مقامی جنگجوؤں سمیت3عساکر کی یاد میں جمعہ کو مسلسل تیسرے روز بھی تعزیتی ہڑتال رہی ۔قصبہ میں دکانات ،کاروباری ادارے ،تجارتی مراکز ،تعلیمی ادارے بند رہے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ مکمل طور پر سڑکوں سے غائب رہا ۔اس دوران ممکنہ احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر ترال میں سیکورٹی کے کرے انتظامات کئے گئے تھے ۔یہاں پولیس وفورسز کے اضافی اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی تھی ۔یاد رہے کہ نازنین پورہ ترال میں ایک معرکہ آرائی میں غیر مقامی جنگجوسمیت3عساکر جاں بحق ہوئے تھے ،جن میں پنگلش سے تعلق رکھنے والے دانش خالق ڈار اور میڈورہ ترا ل سے تعلق رکھنے عادل اکرم لون شامل ہے ۔دو مقامی جنگجوؤں کو اپنے اپنے آبائی دیہات میں سپرد خاک کیا گیا جبکہ غیر مقامی جنگجو کو پولیس کی موجودگی میں شمالی کشمیر میں مخصوص قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا ۔

Comments are closed.