اقوام متحدہ میں پاکستان کو جھٹکا، کشمیر کی رپورٹ کو 6 ممالک نے کیا خارج

News18 Urdu
اقوام متحدہ میں کشمیر کے معاملے پر پاکستان کو ایک بار پھر جھٹکا لگا ہے۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کے ہائی کمشنرزید راد الحسین کی کشمیر رپورٹ کو 6 ملکوں نے خارج کردیا ہے۔ ان ملکوں میں بھوٹان، افغانستان، ماریشس، بیلا روس، کیوبا اور وینزوئیلا شامل ہیں۔

خاص بات یہ ہے کہ موجودہ وقت میں پاکستان انسانی حقوق کونسل کا رکن ہے جبکہ ہندوستان 2020 تک کے لئے اس کونسل میں نہیں ہے۔ اس کے باوجود پاکستان ایک بھی رکن ممالک کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہا۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کو جھٹکا، کشمیر کی رپورٹ کو 6 ممالک نے کیا خارج
اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کی میٹنگ

ہائی کمشنر کی رپورٹ میں کیا ہے؟

حال ہی میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کےہائی کمشنرنے کشمیر پرایک رپورٹ جاری کی تھی۔ رپورٹ میں کنٹرول لائن کے دونوں طرف انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی بات کہی گئی تھی۔ 49 صفحات کی اس رپورٹ میں کشمیرمیں تعینات سیکورٹی اہلکاروں پر بھی سوال اٹھایا گیا۔ ساتھ ہی پہلی باراس رپورٹ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا بین الاقوامی سطح پر جانچ کرانے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

اقوام متحدہ کی اس رپورٹ پر ہندوستان کی طرف سے سخت رد عمل سامنے آیا تھا۔ ہندوستان نے اسے جھوٹ سے متاثرقراردیا تھا۔ وہیں پاکستان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی حال کی رپورٹ کی تجویز کے مطابق وہ اپنے قبضے والے کشمیر (پی اوکے) میں جانچ کمیشن کو آنے دینے کے لئے تیار ہے، لیکن اس کی شرط ہے کہ ہندوستان بھی جموں وکشمیر میں اقوام متحدہ کی ٹیم کواسی طرح کی جانچ کی اجازت دے۔

پاکستان کے وزارت خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے انسانی حقوق کونسل کے ہائی کمشنر دفتر کی کشمیرمیں آزاد اور بین الاقوامی جانچ کمیشن کے ذریعہ جانچ کرانے کی سفارش کا استقبال کیا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی حال کی رپورٹ کی تجویز کے مطابق پاکستان پی او کے میں جانچ کمیشن کو آنے دینے کے لئے تیار ہے، لیکن ایسا تبھی ہوگا، جب ہندوستان بھی کشمیر کو لے کر اسی طرح کی پہل

Comments are closed.