بڈگام میں نوجوان اور پاندریٹھن میں دوشیزہ لاپتہ

ریاستی پولیس نے بازیابی کیلئے لوگوں سے مدد طلب کی

سرینگر:۲۱،جون:/ بڈگام اور پانتھ چوک میں ایک نوجوان اور دوشیزہ پُراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے ہیں ۔پولیس دونوں کی بازیابی کیلئے عوام سے تعاؤن طلب کیا ہے ۔اس سلسلے میں کے این این کو پولیس ترجمان کی جانب سے موصولہ بیان کے مطابق تھانہ پولیس اسٹیشن بیروہ بڈگام نے 19جون سے لاپتہ کمسن لڑکے کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے لوگوں سے تعاون طلب کیا ہے۔ 15سال کا عادل اشرف ولد محمد اشرف ڈار ساکنہ چیوا بیروہ بڈگام 19جون سے لاپتہ ہو گیا ہے۔ والد کے مطابق اْن کا فرزند سلفیہ اسکول رسو بیروہ میں امتحان میں شامل ہونے کیلئے گھر سے نکلا تاہم وہ پھر واپس گھر نہیں لوٹا۔ بیروہ پولیس نے اس ضمن میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرکے لاپتہ لڑکے کو تلاش کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کی ہے۔ اگر کسی کو بھی اس گمشدہ لڑکے بارے میں کوئی علمیت ہو تو وہ پولیس اسٹیشن بیروہ یا پی سی آر سے رابط قائم کرسکتا ہے۔ادھرپاندریٹھن میں ایک19سالہ دوشیزہ (نام مخفی) پُراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی ۔اسکی گمشدگی کی بھی رپورٹ درج کی ہے اور بازیابی کیلئے عوام سے تعاؤن طلب کیا گیا ۔

Comments are closed.