جنگجوؤں ،علیحدگی پسندوں اورپاکستان کی سرگرمیاں ناقابل برداشت:ہنس راج آہر

اب ہوگافیصلہ کن ملی ٹنسی مخالف آپریشن
موجودہ سیاسی وامن وقانون کی صورتحال میں گورنرراج تھاناگزیر:مہیش شرما

سری نگر:۲۱،جون:کے این این/ مرکزی سرکارنے جنگجومخالف کارروائیوں میں شدت لانے کاعندیہ دیتے ہوئے یہ واضح کردیاکہ کشمیرمیں جنگجوؤں ،علیحدگی پسندوں اورپاکستان کی سرگرمیاں ناقابل برداشت ہیں ۔امورداخلہ کے مرکزی زیرمملکت ہنس راج آہرنے کہاکہ مرکزی سرکارجموں وکشمیربالخصوص وادی کوہرمشکل سے نجات دلانے کی وعدہ بندہے ،اوراس مقصدکیلئے تمام ممکنہ اقدامات اُٹھائے جائیں گے ۔اس دوران مرکزی وزیرمملکت مہیش شرمانے واضح کیاکہ موجودہ سیاسی وامن وقانون کی صورتحال میں گورنرراج ناگزیر تھا۔کے این این مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق امورداخلہ کے وزیرمملکت ہنس راج آہرنے حیدرآبادمیں ایک تقریب کے حاشیے پرنامہ نگاروں کے سوالات کاجواب دیتے ہوئے کہاکہ مرکزی سرکارجموں وکشمیرمیں ملی ٹنسی اوعلیحدگی پسندانہ سرگرمیوں اورپاکستان کی مداخلت کوکسی بھی صورت میں برداشت نہیں کریگی ۔انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ کشمیروادی کوموجودہ مشکل ترین صورتحال سے ہمیشہ نجات دلائی جائے ۔ہنس راج آہرکاکہناتھاکہ جنگجوؤں ،علیحدگی پسندوں اورپاکستان نے ملکرکشمیرمیں جوصورتحال پیداکردی ہے ،اُس کوبہتربنانے کیلئے ہم مختلف سطحوں پرکوشاں ہیں ۔انہوں نے سخت لہجہ میں کہاکہ جنگجوؤں ،علیحدگی پسندوں اورپاکستان کی سرگرمیاں ناقابل برداشت ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ کشمیرمیں امن بحال کرناہمارامشن بھی اورعہدبھی ہے اورہم اس پرکاربندہیں ۔ہنس راج آہرنے مزیدکیاکہ مرکزی سرکارکشمیرمیں سرگرم جنگجوؤں کاصفایاکرنے میں کبھی نہیں ہچکچائے گی بلکہ ملی ٹنسی کاخاتمہ کرنے کیلئے تمام ضروری اقدامات اُٹھائے جائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ جوکوئی بھی شخص یاگروپ بھارت کی سا لمیت ،سلامتی اورمفادات کیخلاف کوئی بھی سرگرمی جاری رکھے گا،اُس کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی ۔ہنس راج آہرکاکہناتھاکہ ملک دشمن عناصر اورگروپوں کومنہ توڑجواب دیاجائیگا۔انہوں نے کہاکہ مرکز ی سرکارکشمیرمیں بحالی امن کیلئے وعدہ بندہے تاکہ وادی کے لوگ پُرامن طورپرزندگی گزارسکیں ۔ایک سوال کے جواب میں مرکزی وزیرنے کہاکہ چاہئے جنگجوگروپ ہوں یاکہ علیحدگی پسنداُن کی جانب سے دی جانے والی ہڑتال کال کاکوئی اثرنہیں ہوگا،اورنہ کوئی انکی بات سنے گا۔ہنس راج نے کہاکہ کشمیریوں اورملکی عوام کاتحفظ مرکزی سرکارکی اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے کہاکہ سالانہ امرناتھ یاترامیں شامل ہونے والے یاتریوں کیلئے سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں ،اوراس مقصد کیلئے نگرانی اورسیکورٹی کے عمل کوحتمی شکل دی گئی ہے ۔اس دوران مرکزی وزیرمملکت برائے سیاحت وثقافت مہیش شرمانے کولکتہ میں ایک تقریب کے حاشیے پرنامہ نگاروں کے سوالات کاجواب دیتے ہوئے کہاکہ کشمیرکی سیاسی اورسیکورٹی صورتحال اسبات کی متقاضی بن چکی تھی کہ وہاں گورنرراج نافذکیاجائے ،اوراسی مقصدکے تحت بی جے پی نے پی ڈی پی سے ناطہ توڑا،اورمخلوط سرکارگرگئی ۔انہوں نے کہاکہ ایک مقصدکے تحت بی جے پی نے سال 2014میں پی ڈی پی کیساتھ اتحادکیاتھالیکن اب جبکہ کشمیرکی صورتحال بگڑچکی تھی تووہاں اس جماعت کیساتھ ملکرحکومت چلانابہترنہیں تھا۔

Comments are closed.