رمضان سیزفائر جنگجوؤں کیلئے منظم ہونے کاموقعہ :ڈی جی پی
اب ہونگے آپریشن تیز،گورنر راج میں کام ہوگا آسان
سری نگر:۲۰،جون:/ ریاستی پولیس کے سربراہ ڈاکٹر ایس پی وید نے پریشر فری ہونے کا اشارہ دیا۔انہوں نیکہا کہ آنے والے دنوں میں جنگجوؤں کے خلاف ہونے والے آپریشن میں تیزی آئے گی۔ڈاکٹرشیش پال ویدنے اُمید جتائی کے گورنر راج میں سیکورٹی ایجنسیوں کوجنگجوؤں کیخلاف کارروائیاں کرنے میں آسانی ہوگی۔کے این این کے مطابق ڈی جی پی ایس پی وید نے ایک انٹرویوکے دوران کہا کہ جنگجوؤں کیخلاف آپریشن آ ل آوٹ جاری رہے گا،اوراب اس میں تیزی وشدت آئیگی۔انہوں نے کہاکہ رمضان سیزفائرکے دوران جنگجوؤں کومنظم ہونے کاموقعہ ملا،اوراسی لئے جنگجوؤں نے اپنی سرگرمیوں میں تیزی لائی ۔جموں وکشمیرپولیس کے سربراہ نے پھرکہاکہ سیزفائر کی وجہ سے جنگجوؤں کو فائدہ پہنچا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رمضان سیزفائر کے دوران پرفورسزکیمپ پر ہونے والے حملوں کا جواب دینے کی اجازت تھی لیکن ہمارے پاس اگر کچھ جانکاری ہوتی تھی تو ہم اْس بنیاد پر اجنگجومخالف آپریشن نہیں کرسکتے تھے۔ ایسے میں سیز فائر سے کئی معنوں میں جنگجوؤں کو کافی مدد ملی۔ اس سوال کہ کیا گورنر راج سے ان کے کام پر کچھ فرق پڑے گا ،کاجواب دیتے ہوئے ڈاکٹروید نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اب کام کرنا مزید آسان ہو جائے گا۔
Comments are closed.