نئی سرکاربنانے کیلئے جوڑتوڑکااندیشہ:عمرعبداللہ

اسمبلی تحلیل کرکے نئے انتخابات کرانے کی مانگ

سری نگر:۲۰،جون:/ سابق وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے بی جے پی کی جانب سے جوڑتوڑکرکے نئی سرکارتشکیل دینے کااندیشہ ظاہرکرتے ہوئے یہ مطالبہ کیاہے کہ ریاستی اسمبلی کوبلاتاخیرتحلیل کرکے ریاست میں نئے اسمبلی انتخابات کرائے جائیں ۔کے این این کے مطابق پی ڈی پی ،بی جے پی اتحادٹوٹ جانے کے بعدوزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی جانب سے استعفیٰ دئیے جانے کے نتیجے میں جموں وکشمیرمیں پھرایک سیاسی بحران کی صورتحال پیداہوئی ۔صدرہندرام ناتھ کویندکی جانب سے ریاست میں گورنرراج کے نفاذکومنظوری دئیے جانے اورموجودہ گورنراین این ووہراکی معیادمیں 3ماہ کی توسیع کئے جانے سے یہ قیاس آرائیاں ہونے لگیں کہ مستقتبل قریب میں بھارتیہ جنتاپارٹی کچھ دوسری پارٹیوں کے ممبران اسمبلی کی حمایت سے نئی مخلوط سرکارتشکیل دینے کی کوشش کرسکتی ہے ۔ان قیاس آرائیوں کوسابق نائب وزیراعلیٰ کویندرگپتااوربی جے پی کے قومی ترجمان سمت پاتراکے اُن بیانات سے تقویت ملی جن میں ا ن دونوں بھاجپالیڈران نے آنے والے دنوں میں ایک نئی سیاسی صورتحال پیداہونے کاواضح اشارہ دیا۔ان قیاس آرائیوں اورممکنات کے تناظرمیں سابق وزیراعلیٰ اورنیشنل کانفرنس کے نائب صدرعمرعبداللہ نے سماجی رابطہ گاہ ٹویٹرکے ذریعے اپنے خیالات ،تاثرات اورخدشات ظاہرکئے ۔عمرعبداللہ نے بھاجپاسے وابستہ سابق نائب وزیراعلیٰ کویندرگپتاکے نئی دہلی میں پارٹی کے قومی جنرل سیکرٹری رام مادھوکی موجودگی میں پریس کانفرنس کے دوران دئیے گئے بیان کہ’مجھے نہیں لگتاکہ نئی سرکاربہت جلدتشکیل پائے گی ،اوریہ کہ بھاجپاکسی مشن پرکام کررہی ہے‘کاحوالہ دیتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں یہ اندیشہ ظاہرکیاکہ بھارتیہ جنتاپارٹی جموں وکشمیرمیں دوسری سیاسی پارٹیوں کوتوڑکرنئی سرکاربنانے کی کوشش کرسکتی ہے۔عمرعبداللہ نے سوالیہ اندازمیں کہا’’کسی مشن پرکام کرنے کاکیامطلب ہے؟‘‘۔سابق وزیراعلیٰ نے خودہی اس سوال کاکچھ یوں جواب دیاکہ کچھ اورمطلب یہ ہوسکتاہے کہ سرکاربنانے کیلئے بھاجپادوسری سیاسی جماعتوں کوتوڑکردرکارممبران اسمبلی کی حمایت حاصل کرسکتی ہے۔عمرعبداللہ نے کہاکہ کویندرگپتانے غیردانستہ پھلیاں پھینکیں۔اس نیوزرپورٹ کہ راجناتھ سنگھ کوبی جے پی کی جانب سے پی ڈی پی سے ناطہ توڑنے کے فیصلے سے بے خبررکھاگیا،پررائے زنی کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں لکھا’اگریہ رپورٹ صحیح ہے تویہ میرے اورمیرے ساتھیوں کیلئے تعجب خیزہے ،اوریہ کہ پھریہ کسی بڑی تبدیلی کاپیش خیمہ ہے۔

Comments are closed.