ٹرمپ سےدنیا کو باکسنگ رنگ کے نقطہ نظر سے اوپر اٹھ کر دیکھنے کی اپیل
برلن، 20 جون : جرمنی کے صدر والٹرا سٹائن مائر نے منگل کو یوروپ کے امریکہ کے ساتھ تعلقات کو پہنچنے والے ناقابل تلافی نقصان پر تشویش کا اظہار کیا اور امریکہ سے اپیل کی کہ وہ دنیا کو باکسنگ رنگ کے نظریہ سے نہ دیکھے جس میں ہر شخص دوسرے شخص سے لڑتا ہے۔
جرمنی کے دو بار وزیر خارجہ رہے مسٹر اسٹائن مائر نے لاس اینجلس میں ایک بیان میں کہا’’میں امریکی جمہوریت کے مستقبل کو لے کر فکر مند ہونے کی بجائے امریکہ کے ساتھ شراکت داری کو لے کر فکر مند ہوں۔ آج اس میں ہونے والے نقصان مزید گہرے ہوں گے اور اس کی تلافی نہیں کی جا سکے گی‘‘۔
انہوں نے کہا، "میرا خیال ہے کہ امریکہ کو شراکت داروں کی ضرورت ہے لیکن امریکہ ایسے شراکت داری کی اہمیت کو تبھی سمجھ پائے گا جب وہ ‘مغرب’ کو کمپاس کے نظریہ سے اور دنیا کو باکسنگ رنگ کے نقطہ نظر سے اوپر اٹھ کر دیکھے۔
مسٹرا سٹائن مائر کا بیان امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے یوروپی یونین سے دھات کی درآمدات پر محصول بڑھانے کے فیصلے کے بعد آیاہے۔ اس سے پہلے وہ جرمنی کی قیادت کی بھی تنقید کر چکے ہیں۔
رائٹر،
Comments are closed.