جنوبی کوریا کامکمل جوہری ترک اسلحہ ہونے تک پابندی جاری رکھنے کا عندیہ
جنوبی کوریا کامکمل جوہری ترک اسلحہ ہونے تک پابندی جاری رکھنے کا عندیہ
سیول، 20 جون : جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ جب تک شمالی کوریا مکمل طور پر جوہری ترک اسلحہ کو لے کر اس کو اور دوسرے ممالک کو یقین نہیں دلا دیتا ہے اس وقت تک اس پر پابندی جاری رہے گی۔جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ کانگ کیونگ وها نے بدھ کو یہاں کہا کہ جنوبی کوریا سلامتی اور امن کی دیگر کوششوں کے بدلے شمالی کوریا سے مکمل جوہری ترک اسلحہ کو لے کر ٹھوس کارروائی کرنے کی توقع کرتا ہے۔
انہوں نے کہا’’بہر حال پابندی اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ہم اس بات پر یقین نہیں کرلیتے ہیں کہ مکمل جوہری ترک اسلحہ ہو گیا ہے‘‘۔
رائٹر.
Comments are closed.