ایران کا میزائلو ں کی طاقت کی صلاحیت بڑھانے سے انکار

ایران کا میزائلو ں کی طاقت کی صلاحیت بڑھانے سے انکار

لندن، 20 جون : ایران نے کہا ہے کہ اپنی میزائل کی طاقت کی صلاحیت بڑھانے کااس کا کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے کیونکہ ان کی پہنچ دو ہزار کلومیٹر تک ہے اور اس کے دائرے میں دشمن ممالک کے ٹھکانے آسانی سے آ سکتے هیں۔
ریوليوشنري گارڈ کے میجر جنرل محمد علی جعفری کے حوالہ سے خبررساں ایجنسی تسنیم نے بتایا’’اپنی میزائلوں کی طاقت میں اضافہ کرنے کی ہمارے پاس سائنسی صلاحیت ہے لیکن یہ ہماری موجودہ پالیسی کا حصہ نہیں ہے کیونکہ دشمن ممالک کے اسٹریٹجک ٹھکانے ان کے دو ہزار کلو میٹر کی رینج میں ہیں۔ یہ صلاحیت ہماری حفاظت اور تیاریوں کے لئے کافی ہیں‘‘۔
انهوں نے یہ بھی کہا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے بات چیت کی ایران کا کوئی منصوبہ نہیں ہے کیونکہ اس طرح کی بات چیت ہماری روایات کے خلاف ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی ایٹمی صلاحیتوں کے بارے میں امریکہ کی طرف سے پہلے جو بات چیت ہوئی تھی وہ ایک استثنا تھا اور جو ایرانی سیاستدان اور کارکن امریکہ کے ساتھ دوبارہ بات چیت کئے جانے کی حمایت کر رہے ہیں وہ سب غدار ہیں جو ملک کے مفادات کو درکنار کرنا چاہتے ہیں۔
جاری،رائٹر.

Comments are closed.