ہاپوڑ میں خوفناک سڑک حادثہ: کار سوار چھ افراد ہلاک، 4 زخمی

ہاپوڑ میں خوفناک سڑک حادثہ: کار سوار چھ افراد ہلاک، 4 زخمی

ہاپوڑ، 20 جون : اترپردیش میں ضلع ہاپوڑکے گڑھ مكتیشور علاقہ میں بدھ کی صبح ایک خوفناک سڑک حادثے میں کار سوار چھ افراد کی موت ہو گئی جبکہ چاردیگر زخمی ہو گئے۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ سنکلپ شرما نے یہاں بتایا کہ بدھ کی صبح تقریبا چار بجے گڑھ مكتیشور علاقے میں سيانہ فلائی اوور کے پاس بجلی گھر کے سامنے میرٹھ کی جانب سے آنے والی ایک تیز رفتار گاڑی سڑک کنارے کھڑے دودھ کے ٹرک کے پیچھے جا ٹکرائی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ پانچ افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ ایک شخص نے بعد میں دم توڑ دیا۔
انہوں نے بتایا کہ چار زخمیوں کواسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ مرنے والوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔
یو این آئی،

Comments are closed.