متی پورہ اورسنگھ پورہ پٹن میں پینے کے پانی کی عدم فراہمی
مردوزن کااحتجاج ،سری نگربارہمولہ شاہراہ پرٹریفک میں خلل
پٹن:۱۹،جون: پینے کے پانی کی عدم دستیابی کیخلاف سنگھ پورہ پٹن میں مردوزن نے زورداراحتجاج کیا،جسکے نتیجے میں سری نگر،مظفرآبادشاہراہ پرٹریفک کی آواجاہی میں خلل پڑا۔کے این این نمائندے کے مطابق متی پورہ، سنگھ پورہ پٹن اوراسکے کچھ نواحی دیہات میں کئی برسوں سے پینے کے پانی کی عدم دستیابی کی صورتحال پائی جاتی ہے ،اورروزانہ یہاں خواتین کیساتھ ساتھ مردحضرات کوبھی بالٹین اوردسرے برتن اُٹھاکرنزدیکی نالے سے پانی لاناپڑتاہے ۔منگل کے روزیہاں مردوزن کی ایک بڑی تعدادشاہراہ پرنکل آئی اورانہوں ن جیل نامی پُل کوبلاک کرکے احتجاجی دھرنادیا۔احتجاجی مردوزن کاکہناتھاکہ گزشتہ کئی برسوں سے سنگھ پورہ اوراسکی نواحی بستیوں میں پینے کے پانی کی شدیدقلت پائی جاتی ہے کیونکہ محکمہ پی ایچ ای نلوں کے ذریعے پانی فراہم کرنے میں ناکام رہاہے ۔انہوں نے کہاکہ 21ویں صدی میں بھی یہاں کیلئے کوئی واٹرسپلا ئی اسکیم نہیں ہے ،اورلوگوں کوپانی لینے کیلئے دورایک نالے پرجاناپڑتاہے ۔احتجاجی خواتین نے بتایاکہ نالے کاپانی کسی بھی طورپینے کے لائق نہیں ہوتاہے بلکہ اس پانی سے صرف برتن یاکپڑے دھوئے جاسکتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ محکمہ پی ایچ ای ٹینکروں کے ذریعے یہاں پینے کاپانی فراہم کرتارہاہے لیکن گزشتہ دوہفتوں سے یہاں پانی لیکرکوئی ایک ٹینکربھی نہیں بھیجاگیا،جسکے باعث لوگ پانی کی بوندبوندکیلئے ترس رہے ہیں ۔خواتین نے کہاکہ عیدالفطرکے رزبھی یہاں گھروں میں پینے کاپانی نہیں تھا۔ پینے کے پانی کی عدم دستیابی کیخلاف سنگھ پورہ پٹن میں مردوزن کے زورداراحتجاج کے نتیجے میں سری نگر،مظفرآبادشاہراہ پرٹریفک کی آواجاہی میں خلل پڑا۔اس دوران تحصیلدارسنگھ پورہ ڈاکٹراقبال،ایس ڈ ی پی اؤماجداقبال اورایس ایچ اؤپٹن انسپکٹرسلیم یہاں پہنچے اورانہوں نے پانی کی عدم فراہمی کیخلاف احتجاجی دھرنے پربیٹھے لوگوں کواسبات کایقین دلایاکہ پانی کی سپلائی کوفوراًسے پیشتریقینی بنایاجائیگا۔اس یقین دہانی پرلوگ پُرامن طورپرمنتشرہوگئے اوردرماندہ پڑی درجنوں گاڑیوں کوآگے جانے کی اجازت دی گئی ۔
Comments are closed.