تمام کھیر بھوانی یاتری محفوظ :پولیس

خشت باری سے متعلق رپورٹس بے بنیاد

سرینگر:۱۹،جون: ریاستی پولیس نے کہا ہے کہ کھیر بھوانی یاتریوں پر پتھراؤ سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں جبکہ تمام کھیر بھوانی یاتری محفوظ ہیں اور وہ صحیح سلامت ہیں۔ کے این این کے مطابق جموں وکشمیر پولیس نے منگل کے روز یہ واضح کیا کہ کھیر بھوانی میلہ میں شرکت کرنے کیلئے شرکت کیلئے آرہے یاتریوں پر پتھراؤ سے متعلق رپورٹس کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا ۔ایس ایس پی گاندر بل فیاض احمد لون نے بتایا کہ سیکشن میڈیا یہ افواہیں پھیلا ئی گئیں ،کہ کھیر بھوانی میلے میں شرکت کرنے والے یاتریوں کی گاڑیوں پر پتھراؤ کیا گیا ،جو کہ بے بنیاد اور من گھڑت ہے ۔انہوں نے کہا کہ میلہ کھیر بھوانی میں شرکت کیلئے آئے یاتری محفوظ ہیں اور وہ صحیح سلامت اپنی منزل پر پہنچ گئے ۔ان کا کہناتھا کہ یاتریوں کیلئے سیکورٹی کے کڑے انتظامات کئے گئے ہیں ۔ایس ایس پی گاندر بل نے بتایا کہ تولہ مولہ گاندر بل میں واقع مندر کے گرد ونواح کے علاوہ یہاں پہنچنے والے راستوں پر بھی سیکورٹی کے کڑے انتظامات کئے گئے ۔

Comments are closed.