کانگریس کاپی ڈی پی کیساتھ اتحادخارج ازامکان:آزاد

ناپاک اتحادکاخاتمہ ہونا ا یک دن طے تھا:غلام احمد میر

سری نگر:۱۹،جون:کے این این/ کانگریس نے ’’جموں وکشمیرکی تباہ کن صورتحال کیلئے مخلوط سرکارکوذمہ دار‘‘ٹھہراتے ہوئے کہاکہ اب کشمیری عوام کی مشکلات کاخاتمہ ہونے کی اُمیدہے ۔سابق مرکزی وزیرغلام نبی آزاد نے واضح کیاکہ کانگریس کاپی ڈی پی کیساتھ ملکرنئی سرکاربناناخارج ازامکان ہے ۔کانگریس کے ریاستی صدرغلام احمدمیر نے کہاکہ پی ڈی پی ،بی جے پی ناپاک اتحادکاٹوٹ جاناطے تھا۔کے این این کے مطابق بی جے پی کی جانب سے جموں وکشمیرمیں وزیراعلیٰ محبوہ مفتی کی سربراہی والی مخلوط سرکار اورپی ڈی پی سے ناطہ توڑنے کافیصلہ لئے جانے کے بعداپناردعمل ظاہرکرتے ہوئے کانگریس کے سینئرلیڈر،سابق مرکزی وزیراورراجیہ سبھامیں اپوزیشن کے لیڈرغلام نبی آزادنے کہاکہ پی ڈی پی اوربی جے پی اتحادایک ہمالیائی غطی تھی اوربقول مسٹرآزادانہوں نے یہ بات پارلیمان میں وزیراعظم مودی کے سامنے ہی تھی ۔غلام نبی آزادکے بقول انہوں نے پارلیمنٹ کے ایوان میں نریندرمودی سے کہاتھاکہ پی ڈی پی کیساتھ خلوط سرکاربناکربی جے پی ایک ہمالیائی غلطی کاارتکاب کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی کے پی ڈی پی سے ناطہ توڑنے سے میری بات آ ج صحیح ثابت ہوئی ہے۔ایک سوال کے جواب میں غلام نبی آزادنے واضح کیاکہ کانگریس کاپی ڈی پی کیساتھ ملکرنئی سرکاربناناخارج ازامکان ہے ۔انہوں نے کہاکہ کانگریس کاپی ڈی پی کیساتھ ملکرسرکاربنانے کاکوئی سوال ہی نہیں اُٹھتاہے۔جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے سینئر لیڈرغلام نبی آزاد نے بی جے پی،پی ڈی پی اتحاد ٹوٹنے پر رد عمل ظاہرکرتے ہوئے کہاکہ جو کچھ بھی ہوا ہے، اچھا ہوا ہے، اس سے جموں و کشمیر کے لوگوں کو راحت ملے گی۔ تاہم انہوں نے کہاکہ ریاست کو برباد کرنے کے بعد بی جے پی نے حکومت سے اپنا ہاتھ کھینچ لیا ہے۔ غلام نبی آزادنے کہاکہ بی جے پی اور پی ڈی پی کے 3 سالہ دور اقتدار میں سب سے زیادہ فوجی جوانوں اور بے قصور شہریوں کی ہلاکتیں ہوئیں۔اس دوران کانگریس کے ریاستی صدر غلام احمدمیرنے کہاکہ پی ڈی پی ،بی جے پی ناپاک اتحادکاٹوٹ جاناہی اسکامقدرتھا۔انہوں نے کہاکہ یہ ایک ناپاک اتحادتھا،اورایک دن اسکاخاتمہ ہوناطے تھا۔غلام احمدمیر نے کہاکہ دونوں جماعتوں نے عوام کودھوکہ اورفریب دیا۔انہوں نے کہاکہ جس ایجنڈے پرپی ڈی پی اوربی جے پی نے ووٹ حاصل کئے لیکن پھرکسی کیلئے اپنے ایجنڈے کوبالائے طاق رکھااوراپنے اپنے ووٹروں کودھوکہ دیا۔جی اے میرنے کہاکہ جموں وکشمیرکی موجودہ سنگین صورتحال کیلئے پی ڈی پی سے بی جے پی زیادہ ذمہ دارہے کیونکہ مرکزمیں بھی یہی جماعت برسراقتدارہے۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی کاقومی سطح پربڑامنڈیٹ ملالیکن جموں وکشمیرکے حوالے سے اس جماعت کی کوئی پالیسی ہی نہیں رہی ۔

Comments are closed.