کلبھوشن یادیو ، پاکستانی وفد کی عالمی عدالت انصاف کے صدر رونی ابراہیم سے ملاقات

کیس کی جلد سماعت کرنے کی استدعا
سرینگر؍09؍جون؍ جے کے این ایس؍؍ کلبھوشن سنگھ یادیو کے حوالے سے اٹارنی جنرل پاکستان اشتر اوصاف نے گزشتہ روز وفد کے ہمراہ عالمی عدالت انصاف کے صدر رونی ابراہیم سے ملاقات کی۔ اس موقع پر رجسٹرار عالمی عدالت اور بھارتی وفد بھی موجود تھا۔ پاکستانی وفد میں دفتر خارجہ کے جنوبی ایشیا کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد فیصل اور اٹارنی جنرل آفس میں بین الاقوامی تنازعات کے سربراہ احمد عرفان اسلم اور پاکستان کے قونصل خاور قریشی (کیو سی) بھی موجود تھے۔ اٹارنی جنرل پاکستان نے عدالت سے اس کیس کی جلد سماعت اور ٹائم ٹیبل کا اعلان کرنے کیاستدعا کی ،جس کے بعد اب کیس کی سماعت کا جلد اعلان کرے گی۔ عالمی عدالت انصاف کے صدر نے دونوں پارٹیوں سے ثبوتوں سمیت دیگر دستاویزات جمع کروانے کے حوالے سے موقف سنے۔ اٹارنی جنرل پاکستان نے عالمی عدالت انصاف کے صدر کو بتایا کہ پاکستان ایڈہاک جج کی تقرری چاہتا ہے جو عدالت کی کارروائی اور سماعت کے دوران بنچ میں بیٹھے گا۔

Comments are closed.