اوڑی سیکٹر میں جھڑپ کے دوران 2جنگجوؤں کوجاں بحق کرنے کا دعویٰ

مژھل ، نوگام اور اوڑی سیکٹروں میں وسیع تلاشی آپریشن
سرینگر؍09؍جون؍ اوڑی سیکٹر میں فوج نے 2عسکریت پسند وں کو جھڑپ کے دوران جاں بحق گرنے کا دعویٰ کیا ۔ ادھر مژھل ، نوگام اور اوڑی سیکٹروں میں چوتھے روز بھی جنگجو مخالف آپریشن جاری رہا جس دوران فوج نے عسکریت پسندوں کو للکارنے کیلئے ہوائی فائرنگ بھی کی ۔ دفاعی ذرائع کے مطابق مصدقہ اطلاع موصول ہوئی ہے کہ جنگل میں نصف درجن کے قریب عسکریت پسند چھپے بیٹھے ہیں۔ جے کے این ایس کے مطابق فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اوڑی سیکٹر میں دراندازی کے ذریعے اس طرف آنے والے جنگجوؤں اور فورسز کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا جس دوران فوج نے 2عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا ۔ دفاعی ذرائع کے مطابق فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان کئی گھنٹوں تک جھڑپ کے بعد فوج نے فینسنگ کے نزدیک 2عدم شناخت جنگجوؤں کی نعشیں برآمد کی ۔ ادھر شمالی کشمیر کے مژھل ، نوگام اور اوڑی سیکٹروں میں چوتھے روز بھی تلاشی آپریشن جاری رہا جس دوران فوج نے ایک درجن کے قریب جنگلوں کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق فوج کو مصدقہ اطلاع موصول ہوئی ہے کہ دراندازی کے ذریعے نصف درجن کے قریب عسکریت پسند اس طرف آنے میں کامیاب ہوئے ہیں جنہیں مار گرانے کیلئے ہیلی کاپٹروں کی خدمات حاصل کی گئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ عسکریت پسندوں کو للکارنے کیلئے فوج نے ہوائی فائرنگ بھی کی تاہم دوسری طرف سے اس کا کوئی جواب نہیں دیا گیا ۔ دفاعی ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ مژھل ، نوگام اور اوڑی سیکٹروں میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ دفاعی ذرائع نے مزید بتایا کہ جنگجوؤں کو مارگرانے کیلئے پیرا کمانڈوز کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

Comments are closed.