آستانہ میں پاک بھارت وزرائے اعظم کی غیر رسمی ملاقات
دونوں وزرائے اعظم نے صحت اور فیملی کے بارے میں دریافت کیا
سرینگر؍09؍جون؍ قازقستان کے دارالحکومت میں پاک بھارت وزرائے اعظم کی غیر رسمی ملاقات ہوئی جس میں بھارتی وزیراعظم نے اپنے پاکستانی ہم منصب سے ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔ جے کے این ایس مانٹرنگ کے مطابق قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی اور پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کے درمیان غیر رسمی ملاقات ہوئی، اطلاعات کے مطابق نریندر مودی نے نواز شریف سے ان کی صحت اور فیملی کے بارے میں دریافت کیا۔قبل ازیں وزیر اعظم ہند نریندرمودی اور نوازشریف شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہان مملکت کونسل کے 17ویں دو روزہ اجلاس میں شرکت کیلیے قازقستان کے دارالحکومت آستانہ پہنچے، وزیراعظم دو روزہ دورے کے موقع پر آج آستانہ میں ایس سی اوکی سربراہان مملکت کونسل کے اجلاس اوردستاویزات پر دستخط کی تقریب میں شریک ہوں گے، اس موقع پر پاکستان کو ایس سی او کی مکمل رکنیت بھی دی جائے گی جب کہ وزیراعظم آج کانفرنس کی سائیڈ لائن پر روسی صدرولادی میر پوتن، منگولیا کے صدر اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سمیت کئی اہم سربراہان مملکت سے بھی ملاقاتیں کریں گے، وزیراعظم ا?ستانہ میں بین الاقوامی نمائش کی افتتاحی تقریب میں شرکت اور دیگر سربراہان کے ہمراہ اسٹالوں کا دورہ بھی کریں گے۔
Comments are closed.