پولیس اسٹیشن زینہ پورہ کے نزدیک گولیوں کا تبادلہ
پہاڑی ضلع شوپیاں میں حفاظت کے غیر معمولی اقدامات
سرینگر؍09؍جون؍ جے کے این ایس؍؍ پولیس اسٹیشن زینہ پورہ شوپیاں کے نزدیک گولیوں کا تبادلہ ۔ پولیس ذرائع کے مطابق مشتبہ افراد کی نقل وحرکت کے بعد حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کی ۔ معلوم ہوا ہے کہ پولیس وفورسز نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشی لی تاہم اس دوران کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ۔ جے کے این ایس کے مطابق زینہ پورہ شوپیاں میں اُس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا جب پولیس اسٹیشن کے نزدیک گولیوں کا تبادلہ ہوا ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ مشتبہ افراد کی نقل وحرکت کے بعد پولیس اسٹیشن کی حفاظت پر مامور اہلکاروں نے کئی منٹوں تک ہوائی فائرنگ کی ۔ ذرائع کے مطابق مشتبہ افراد کی نقل وحرکت کے بعد پولیس وفورسز نے شوپیاں میں حفاظت کے غیر معمولی اقدامات اٹھائے ۔ ذرائع نے بتایا کہ جنوبی کشمیر میں امکانی حملوں کو ٹالنے کیلئے پولیس وفورسز کو متحرک کیا گیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ شوپیاں ، پلوامہ ، اننت ناگ اور کولگام اضلاع میں چپے چپے پر پولیس وفورسز کی بھاری جمعیت کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ عسکریت پسندوں کے حملوں کو رونما ہونے سے پہلے ہی ٹالا جاسکے۔
Comments are closed.